Welcome to ContactPakistan.com
الجنت ویلفئیرمیموریل ٹرسٹ کے چیرمین محمد اصغر قریشی کا دورہ آزاد کشمیر

رپورٹ : مدثر رفیق چوہدری ..........، الریاض

الجنت ویلفئیرمیموریل ٹرسٹ کے چیرمین محمد اصغر قریشی نے سمروڑ میں الجنت ویلفئیرمیموریل ٹرسٹ کی طرف سے بنائی جانے والی الجنت مسجد ہل شریف کا افتتاح کیا اس موقع پرسمروڑکی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ سمروڑ کے عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الجنت میمور یل ویلفئیر ٹرسٹ کے چیرمین محمد اصغر قریشی نے کہا کہ یہ ٹرسٹ انھیں ہر وقت ان کے والدین کے مشن کی یاددلاتا رہتاہے جہنوں نے اپنی ساری زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کی ہوئی تھی ۔ اسی سوچ کی بناء پر اس ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور جب وہ اپنے ہاتھوں سے کسی غریب ،مساکین کی مدد کرتے ہیں تو ان کے دل کو بہت راحت نصیب ہوتی ہے ۔ ٹرسٹ ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت کرتا آیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ایسے ہی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے مشن کو جاری کیے رکھے گا۔الجنت مسجد کی افتتاحی تقریب سے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے الجنت ویلفئیرکے چیرمین محمد اصغر قریشی کو ان کی علاقے کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیااور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں الجنت ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے غریب ،مساکین ،یتیم اور بے سہارا لوگوں کو چیرمین محمد اصغر قریشی نے اپنے ہاتھوں سے عید پیکیج تقسیم کیے جن میں دال ،گھی،چینی،چاول،آٹا اور دیگر اشیا شامل تھی۔

Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
ęCopyright notice