Welcome to ContactPakistan.com
پیپلز پارٹی کے ساتھ گڈورکنگ ریلشن شپ تو ہو سکتی ہے مگراتحاد ممکن نہیں،سردار عتیق احمدخان


حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے بھارت اس کو طاقت کے زور پر دبا ء نہیں سکتاعالمی برادری مسئلہ کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرئے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں مسلم کانفرنس کے نظریات پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دیں گئے۔وزیراعظم آزاد کشمیرکا خصوصی انٹرویو

 مدثر رفیق چوہدری
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان جو کہ اس وقت عمرئے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب آئے ہوئے ہیں نے نوجوان صحافی مدثر رفیق چوہدری سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادوں کے ذریعے ہی حل ہوگابھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرئے،وہ کشمیریوں کی آزادی حق خودارادیایت کو طاقت کے زور پر دباء نہیں سکتا عالمی برادری کشمیرکی آزادی کے لیے موثر کردار ادا کرئے کیونکہ جنوبی ایشاء میں امن اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کاحل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق و اقوام متحدہ کے مطابق حل طلب نہیں ہوسکتا۔پیپلز پارٹی سے اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال پروزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مسلم کانفرنس و پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ہیں ہماری پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و وفاق سے گڈ ورکنگ ریلیشن شپ ضرور ہے لیکن دونوں جماعتوں کے نظیریات مختلف ہیں لہذا وہ نہیں سمجھتے کے ان کی جماعت مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی کاآئندہ انتخابات میں اتحاد ممکن ہو سکے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن کے قیام سے کیا مسلم کانفرنس کو کوئی فرق پڑا ہے اس پر ان کا کہناتھا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے اور مسلم کانفرنس کا ایک نظریاتی کارکن کبھی بھی اس کو چھوڑنے کی سوچ بھی نہیں سکتا نظریات پر کسی کو سیاست نہیں چمکانے دیں گئے ۔آزاد کشمیر میں ن لیگ بنے یا ق لیگ اس سے مسلم کانفرنس کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ۔تارکین وطن کشمیری زیادہ سے زیادہ امداد اکٹھی کر کے پاکستان بجھوائیں تا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکے۔بعد ازاں انھوں نے جدہ میں افطار ڈنرمیں مسلم کانفرنس سعودی عرب کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر و پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا سعودی عرب میں دن بہت ہی مصروف ترین گزرامکہ میں عمرئے کی ادائیگی کے بعد وہ روضہ رسول ﷺپر حاضری دی سعودی عرب کے مختلف شہروں سے انھیں مسلم کانفرنسی کارکنوں کی طرف عمرئے کی مبارکبادکی کالیں و میسیجز وصول ہوتے رہے ۔انھوں نے مسلم کانفرنس سعودی عرب کے کارکنوں کی طرف سے دیئے گے ا فطار ڈنرمیں بھی شرکت کی۔
صدر مسلم کانفرنس سعودی عرب سردار اقبال یوسف کی قیادت میں پیپلز یوتھ ونگ کے کنوئنیر شاھریزبشیر چوہدری و پیپلز پارٹی جدہ کے مرکزی رہنما اجہ شمروز اور دیگر مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے جدہ میں ون ٹو ون ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انھوں نے وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے ،عمرئے کی ادئیگی اور روضہ رسول پر حاضری دینے پر
مبارکباد پیش کی ،رہنماؤں نے وزیراعظم سے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

 

Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
ęCopyright notice