Welcome to ContactPakistan.com
مسلم کانفرنس مفاداتی عناصر کا ٹولہ،نظریات کا قتل عام کرنے والوں کا حساب لینگئے،شاہ غلام قادر

بھارت کشمیریوں کی آزادی کو دبانہیں سکتا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی و اقوام متحدہ کی قرادادوں کے ذریعے حل کے لیے عالمی برادری بھارت پردباؤ ڈالے،مسلم لیگ ن عوام کی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آرہی ہے عید کے فوری بعدعبوری باڈی کا اعلان کر دیا جائے گا،سابق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی انٹرویو
الریاض(انٹرویو:مدثر رفیق چوہدری سے):
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت تھی عبوری باڈی کا اعلان عیدکے بعد کیا جائے گا۔مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی اب نمائندہ جماعت نہیں رہی سردار عتیق احمد خان نے اسے ایک مفاداتی عناصرکا ٹولہ بنا دیا۔قائداعظم محمد علی جناح نے مختار نامہ چوہدری غلام عباس کودیا تھا جو 65سال بعد واپس مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پاس آگیااور آزاد کشمیر میں یہی قائد اعظم محمدعلی جناح کے نظریات رکھنے والی عوام کی نمائندہ جماعت ہے،مسلم لیگ ن ہی آزاد کشمیر میں لوگوں کی مشکلات و مسائل کا آزالہ کرئے گی،آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہی ہے۔آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے قیام سے مسئلہ کشمیر کو فوقیت ملی اور انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کا حل مسلم لیگ ن کے دور میں ہی حل ہوگا۔مسلم کانفرنس بعض قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکی ،مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کی راہیں الگ الگ ہیں دونوں اب الگ جماعتیں ہیں اب اتحاد کبھی ممکن نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار سابق سپیپکرآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی لیڈر شاہ غلام قادر نے جدہ سے نوجوان صحافی مدثر رفیق کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے کیا۔یاد رہے کہ شاہ غلام قادر اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسلم لیگ ن میں شامل ہونگے کا جواب دیتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ اس سوال کا جواب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خود بخوبی اچھی طرح دئے سکتے ہیں اس سلسے میں وہ کچھ نہیں کہ سکتے کہ بیرسٹر سلطان محمود ن لیگ میں شامل ہونگے کہ نہیں،جب ان سے پوچھاگیا کہ نظریاتی ساتھی مسلم کانفرنس و مسلم لیگ کا اتحاد دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ کارکن بری مشکل میں ہیں کہ وہ مسلم کانفرنس کا ساتھ دیں یا مسلم لیگ ن کا اس پر انھوں نے کہا کہ سردار عتیق نے مسلم کانفرنس کے نظریات کا قتل عام کیاوہ اب ایک مفاداتی ٹولہ بن چکا ہے اس کے اندر صرف مفادات کی سیاست ہی کوٹ کوٹ کے بری ہوئی ہے مسلم لیگ ن ایسے مفاداتی ٹولے کے ساتھ اب کبھی بھی اتحاد نہیں کر سکتی نظریاتی کارکن مسلم لیگ ن میں جوک در جوک شامل ہو رہے ہیں۔مسلم کانفرنس و پیپلز پارٹی کے کٹھ جوڑ کے حوالے سے شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم کانفرنس و پیپلز پارٹی کے کٹھ نے نظریات کی سیاست کو ختم کر دیاہے لیکن آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ہی ایک طاقت بن کر ابھرئے گی اور آنے والادور مسلم لیگ ن کا ہی ہے جو برادری ازم سے ہٹ کر سیاست کو فروغ دے گی۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کے اقتدار میں حل ہوگا ۔ن لیگ کے قائدمیاں نواز شریف مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،بھارت کشمیریوں کی آزادی کو دباء نہیں سکتا ،عالمی برادری کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لے ورنہ کشمیری بندوق اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گئے۔مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشاء میں قیا م امن کو فروغ دے سکتا ہے۔
پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھون کے کہا کہ اس وقت پاکستان بری مشکل دور سے گزر رہا ہے تارکین وطن کشمیریوں کو چاہئے کہ وہ بڑھ چڑھ کر پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے فنڈز میں حصہ لیں۔

Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
ęCopyright notice