Welcome to ContactPakistan.com
 سیلاب سے متاثرین کی مدد کیلئے سفارتخانہ پاکستان میں پروگرام

رپورٹ : مدثررفیق چوہدری .......، الریاض
پ
اکستانی کمیونٹی و پاکستان سفارتخانہ سعودی عرب کے زیر اہتمام سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ہال میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈریزنگ کی مہم کے سلسلے میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیاجس میں پاکستان انویسٹرز فورم،پاکستان ڈاکٹر زفورم،پاکستان کرسچن کمیونٹی اور تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے علاوہ پاکستان و کشمیری کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی اس مہم میں سیلا ب زدگان کے لیے پاکستانی کمیونٹی الریاض نے آٹھ لاکھ تیس ہزار ریال جمع کیے۔فنڈ ریزنگ کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی، نظامت کے فرائض پاکستانی سفارتخانہ کے ڈاکٹر کاظم نیاز نے بڑے احسن طریقے سے انجام دیئے۔ اس تقریب سے سفیر پاکستان عمر علی خان شیر زئی نے اپنے خطاب میں پاکستانی تارکین وطن سے اپیل کی کہ پاکستان کی عوام آپ کی امداد کی منتظر ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہے،معیشت تباہ ہوچکی ہے ، بچے دودھ کے لیے ترس رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ہر طرف قیامت برپا ہے۔انھوں نے سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کو کہا کہ آج پاکستان کو آپ لوگوں کی ضرورت،آپ سے جتنا کچھ ہو سکتا ہے چاہے وہ زکوٰۃ کی شکل میں ہویا فطرانہ کی شکل میں ہو پاکستان میں ان بے بسوں کو بھیجیں جن کا گھر بار سیلاب کی نظر ہو گیا ہے۔ آپ کی اس امداد سے کتنوں کے گھر آباد ہوں گے ۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور ماضی کی طرح انشاء اللہ ہم سب اس بڑے سانحے سے اپنے پاکستان اور اپنے پاکستانی لوگوں کو مل کر بچائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے ہر مشکل گھڑی میں مدد کی حکومتی سطح پر پاکستان کی مدد پر وہ اور ان کی حکومت خادم الحرمین الشریفینو سعودی ولی عہد، نائب ولی عہد اور سعودی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی عوام کے لیے فنڈز مہم چلائی۔
تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے چیف کوآرڈینٹر محمد اصغر قریشی، ایم کیو ایم کے شمشاد صدیقی،انویسڑز فورم کے چوہدری خالد محمود، طارق سومرو، پاکستا نی سفارتخانہ الریاض کے قونصلر ویلفیئر سید ظہور الحسن گیلانی،ڈاکٹرز گروپ الریاض کے ڈاکٹر عبدالروؤف، ریاض راٹھور ، ڈاکٹر منصور میمن، پاکستان تھنکرز کے راناخالد اور دیگر بہت سے عہدایدران نے پاکستان میں تباہ کاریوں پر اپنے اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں حافظ محمد سعید نے پاکستان کی سلامتی و پاکستان میں امن کے لیے اور سیلاب سے متاثرین کے لیے دعا مانگی۔

Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
ęCopyright notice