Welcome to ContactPakistan.com
 


sheenjeem@gmail.com
شگوفے
ترتیب: شین جیم
پچاسی، چھیاسی، ستاسی، اٹھاسی
ریاضی پڑھانے کی کوشش نہ کرنا
نہ بابا، یہ میری سمجھ میں نہ آسی

اگر شوق سے علم حاصل کرے گا
خدا تجھ کو بندے دا پتّر بناسی

وزارت میں اُس کو فلو ہوگیا تو
وہ سرکاری خرچے پہ امریکہ جاسی

چلو ناز مقطع ہی اب عرض کردو
غزل سننے والوں کی ہووے خلاصی

شاہدہ ناز
 *

رنگ خوشبو گلاب دے مجھ کو
اس دعا میں عجب اثر آیا
میں نے پھولوں کی آرزو کی تھی
آنکھ میں موتیا اتر آیا
 اطہر شاہ خاں جیدی
*

اس مرتبہ بھی آئے ہیں نمبر ترے تو کم
رسوائیوں کا میری کیا دفتر بنے گا تو؟
بیٹے کے سر پہ دے کے چپت باپ نے کہا
پھر فیل ہوگیا ہے، منسٹر بنے گا تو؟

پاپولر میرٹھی

*

یوں تو آتے ہیں اسمبلی میں ہماری بل کئی
شور و غل سے ہی بحث ہوتی ہے ہر بل پر شروع
ہاں اگر ہو ممبروں کی آمدن کا سلسلہ
خادمانِ قوم کرتے ہیں وہ بل فوراً تھُُروً

شوکت جمال


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice