Welcome to ContactPakistan.com
 

افضا ل صدیقی کے اعزاز میں تقریب

لیاقت انجم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، الخبر

پاکستان کی ادبی تنظیم ’’نشور ‘‘ کے بانی افضال صدیقی کی الخبر آمد پر ان کے اعزازمیں انٹیلکچیول فورم کی طرف سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں افضال صدیقی کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس تقریب میں چیدہ چیدہ افراد نے بمع فیملی شرکت کی۔
ڈاکٹر عابد نے افضال صدیقی کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ
۱۹۸۹ سے عالمی مشاعرے منعقد کرانے والی ’’ شعراء رابطہ کمیٹی‘‘ سے منسلک ہیں اور اس کے کنوینر ہیں۔ انھوں نے گزشتہ ۲۰ سالوں میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں پڑھے گئے کلا م کو یکجا کر کے ’’ہمارے مشاعرے‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرایا ہے جس میں ۵۸۳ شاعروں کا کلام ہے۔
محمد سلیم پراچہ نے کہا کہ افضال صدیقی کراچی میں ادبی محفلوں کی جان سمجھے جاتے ہیں۔ انھوں نے جنوری
۲۰۱۱ میں کراچی یونیورسٹی اولڈ بوائیز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے عالمی معیار کی اردو ڈکشنری کی تقریبِ پزیرائی منعقد کی ہے یہ ڈکشنری جو کہ ۲۲ جلدوں پر مشتمل ہے اور اردو کی پہلی مکمل ڈکشنری ہے ۔یہ اردو ڈکشنری بورڈ کی ۵۵ سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔سلیم پراچہ نے اس ڈکشنری کے دس سیٹ خرید کے سعودی عرب میں اس کی پزیرائی کرانے کا بھی اعلان کیا۔
راحت الرحمن نے ایک خوبصورت نعت پیش کی جبکہ افضال صدیقی کے فرزند فیصل صدیقی نے آپنے والد کی شفقت اور اصولوں کے اہم واقعات سنائے۔
افضال صدیقی نے یہ محفل منعقد کرانے پر انٹیلیکچیول فورم کا شکریہ ادا کیا اور
۲۲ جلدوں پر مشتمل ڈکشنری کا سیٹ فورم کو عطیہ کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice