Welcome to ContactPakistan.com
 

راجہ یامین کے اعزاز میں تعارفی تقریب
لیاقت انجم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، الخبر


علی میموریل اکیڈمی اور
گلف انٹرنیشنل آرٹ سوسائٹی کے بانی راجہ یامین کے اعزاز میں ایک نجی تعارفی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے اعزازی مہمان پاکستانی کمیونٹی کونسل کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری وحید اسلم تھے۔ راجہ یامین 10 سال ابوظہبی، 8 سال دوحہ قطر اور 3 سال مسقط میں خدمات سر انجام دینے کے بعد آجکل بسلسلہء روزگار الخبر میں رہائش پذیر ہیں۔
راجہ یامین کی سماجی اور کلچرل خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا کہ انھوں نے ’’علی میموریل اکیڈمی‘‘ قائم کی اور فلمسٹار محمّد علی مرحوم کے لئے سن 2007ء میں ’’وکٹوریہ ایوارڈ‘‘ کا اجراء کیا۔ جس کے تحت ہر سال مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس اقدام سے فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice