Welcome to ContactPakistan.com
 

سماجی تنظیم پاکستان نیشنل سرکل کی 71ویں یوم پاکستان اور اپنے قیام کی 13ویں یوم تاسیس کی تقریب 

 

سید مسرت خلیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جدہ
جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی تنظیم پاکستان نیشنل سرکل نے 71ویں یوم پاکستان اور اپنے قیام کی 13ویں یوم تاسیس کی تقریب پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کے وسیع و عریض ہال میں شاندار طریقہ سے منعقد کی۔5گھنٹوں پر محیط اس تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان عزت مآب عبدالسالک خان تھے۔ جبکہ اسکول کے پرنسپل اشفاق محمود اعزازی مہمان تھے۔ 
تقریب کیلئے ہال کو بڑی خوبصورتی سے سعودی عرب اور پاکستان کے قومی پرچموں، رنگین برقی قمقموں اور اسپانسروں کے بینرز سے سجایا گیا تھا۔ اسٹیج پر خادمِ حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آلِ سعود اور بابائے قوم حضرت قائدِ آعظم محمد علی جناح کی تصویروں سے مزّین بڑا سا بینر آویزاں تھا جو دونوں ملکوں کی دوستی و اخّوت کا ترجمان تھا۔ ناظمِ تقریب مرزا نجم الحسن نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے قاری محمد یوسف کو تلاوت قرانِ پاک کی دعوت دیکر تقریب کا آغاز کیا۔اس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کا قومی ترانہ ہوا ۔جس کے احترام میں تمام حاضرین سے التماس کی گئی کہ وہ اپنی اپنی جگہ خاموش کھڑے ہوجائیں۔ اس موقع پر بہت سے لوگوں کی قومی ترانہ کی تکریم قابل دید تھی ۔ قونصل جنرل عبدالسالک خان کو انکی دیگر مصروفیت کی بناء پر پروگرام کے فارمیٹ سے ہٹ کر پہلے خطاب کی دعوت دی گئی۔ وہ اپنی صدارتی تقریر کے کچھ دیربعد ایک دوسری تقریب میں شرکت کیلئے رورانہ ہو گئے ۔انکی جگہ قونصل ویلفیئر جناب نصراللہ وٹو نے تقریب کے اختتام تک خوش اسلوبی سے مہمانِ خصوصی کے فرائض انجام دیئے اورحقداروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں حاضرین کو یوم پاکستان اور پی این سی کے ممبران کو انکی 13ویں تاسیس کی خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے پی این سی کی کمیونٹی کیلئے بیمثال خدمات کی تعریف کی اور قونصلیت کی طرف سے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔ انھیں پی این سی کے بانی چیئرمین میاں متین اسلم نے یادگاری شیلڈ سے نو ازا۔ میاں متین اسلم نے اپنے خطاب میں پی این سی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور آئندہ کے چند اہم کاموں کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا اہم ہدف پاکستان میں ویلفیئر سینٹرز قائم کرنا ہے ۔جہاں ضرورت مندوں اور غریبوں کی امداد کے لئے مفت راشن اور کپڑا تقسیم کیا جائیگا۔ دوسرا بڑا پروجیکٹ اسکول کا ہے۔ جو اورسیز پاکستانی اس پروجیکٹ میں مدد کرنا چاہیں تو وہ اس میں حصّہ لے سکتے ہیں۔ تیسرا پرجیکٹ پاکستانی کمیونٹی کی ڈائریکٹری کی تیاری کا ہے۔ انھوں نے پاکستان انٹر نیشنل اسکول کے ہال کو قائدِ آعظم محمد علی جناح کے نام سے موسوم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ آخیر میں انھوں نے 2011 کیلئے پی این سی کے عہداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق سعودی عرب کے لئے شوکت محمود خان ، سینئر وائس چیئرمین اینڈ امبیسڈر سینٹر ریجن۔ انعام باری شاہ ، امبیسڈر پی این سی سعودی عرب۔ مشتاق
احمد ملک، امبیسڈر سعودی عرب، نیچلر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور سید مسرت خلیل کومیڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا گیا۔ جبکہ ویسٹرن ریجن کے لئے محمد ریاض باجوہ، صدر، محمد صدیق سینئر نائب صدر، مراز نجم الحسن جنرل سیکریٹری، ملک محمد منور نائب صدر، آغامحمد اکرم پبلک ریلیشن، چودھری محمد رفیق ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، الیاس مہر سیکریٹری پروجیکٹ، سید وسیم حیدر جیلانی سیکریٹری فنانس، محمد زبیر پریس اینڈ پبلیکیشن اور مشتاق احمد ملک کو فنانشل ایڈوائزر نامزد کیاگیا۔ ممبران میں شیخ ندیم حیدر، چودھری محمد طاہر، محمد رفیق، محمد عمران قریشی، ملک محمداشرف، افتخار احمد خان اور رانا عارف شامل ہیں۔ پروگرام میں اسکول کی نونہال بچیوں نے قومی و ملی نغموں پر مشتمل خوب صورت ٹیبلو پیش کئے جسے حاضرین نے نے حد پسند کیا۔ جدہ کے معروف گلوکار ندیم اور بسام اکبر پیراں نے بھی حاضرین کو قومی و ملی نغموں سے محظوظ کیا۔تقریب کے دوران ناظمِ تقریب مرزا نجم الحسن نے حاضرین سے دلچسپ ذہنی آزمائش کے سوالات بھی کرتے رہے اور کامیاب ہونے والوں کو انعامات سے بھی نوازتے رہے۔ انعا م دینے کے لئے دلشاد جانی، محمد لقمان، ریاض گھمن ، محسن علوی، مسرت خلیل اور کئی دیگر ممتاز شخصیتوں کو دعوت دی جاتی رہی۔ آخیر میں قونصل ویلفیئر نے پرنسپل اشفاق محمود اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں دیگر شخصیات میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ 


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice