حمد رب ذوالجلال
شاعر: محسن علوی جدہ سعودی عرب
قلم
اٹھا کر یہ لکھ رہا ہوں فقط ہے دنیا میں
نور اُس کا
اُسی کی سب حمد ہے عزیز و یہ عالم رنگ و
نور اُس کا
اُسی نے بخشی ہے زند گانی اسی سے الفاظ
میں روانی
اُسی سے میری یہ لن ترانی ہر اک سخن میں
سرُور اُس کا
نظام عالم میں ہر طرف ہی وجودِ واحد کی ہے
گواہی
خد ا کی وحدانیت کو جو بھی سمجھ نہ پائے
قصور اُس کا
عجب ہے انسان جو اپنی ہی ذات کے پیچ و خم
میں گم ہے
اگر کسی ایک شے کو سوچے تو ٹوٹ جائے غرور
اُس کا
وہ ذات ِ واحد تمام عالم میں ہر طرف آپ ہی
عیاں ہے