Welcome to ContactPakistan.com
 

’’ایسٹریکس‘‘کمیونٹی آرگنائزیشن الریاض کے زیر اہتمام کمیونٹی ایونٹس کا انعقاد۔
رپورٹ: سعید جاوید مغل، .........الریاض

معروف مایہ ناز پاکستانی مصورہ اسماء طارق نے مقامی پاکستانی کمیونٹی کیلئے منعقد کئے جانے والے کمیونٹی ایونٹس میں اخلاقی مدد اور رہنمائی کیلئے ’’ایسٹریکس‘‘ کے نام سے ایک کمیونٹی آرگنائزیشن ترتیب دی ہے جس کا اولین مقصد یہاں کے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستانی امیج کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ملک اور قوم کا نام روشن کیا جا سکے۔ جیسا کہ اقوام عالم جانتی ہیں کہ سعودی عرب اور پاکستان اخوت کے انمٹ رشتوں میں منسلک ہے اور اس کمیونٹی آرگنائزیشن کا یہ بھی مقصد ہے کہ اس کو مزید پختہ کرنے کیلئے اخلاقی مواقع فراہم کئے جائیں اور اس سچی دوستی سے عام پاکستانیوں کو بھی آگاہ کیا جائے۔ اسماء طارق نے ’’ایسٹریکس‘‘ کمیونٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس کمیونٹی آرگنائزیشن کا پہلا کمیونٹی ایونٹ پاکستان کے معروف شاعر اور نعت خواں سلمان گیلانی کے اعزاز میں ایک تعارفی تقریب کے انعقاد سے کیا ۔
تقریب کا بقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اسماء طارق نے اپنے مہمان کا تعارف پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی افسوس ناک خبر سنائی کہ ان کی ایک عزیز دوست کے بھائی اچانک قضائے الہی سے رات فوت ہو گئے ہیں اسلئے جو ان کی دوست خواتین آج کی اس تعارفی تقریب میں مدعو تھیں وہ اب سب پرُسہ کیلئے ان کی دوست کے گھر جا چکی ہیں اسلئے آج کی تقریب کی حاضری میں ایک واضع کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ لہذا آج کا یہ پروگرام اب دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، پہلے حصہ میں ہم مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں عالیٰ مقام کیلئے اجتماعی دعا کریں گے اور پھر دوسرا حصہ آج کے مہمان کے اعزاز کیلئے ہو گا۔
مہمان خصوصی سلمان گیلانی نے پہلے حصہ کا آغاز کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں عالیٰ کیلئے اجتماعی دعا فرمائی جس میں آج کی تقریب کے تمام مہمان شامل تھے۔
تقریب کا دوسرا حصہ ایک وقفہ کے بعد شروع کیا گیا، اس حصہ میں مہمان خصوصی سلمان گیلانی نے اپنا تفصیل کے ساتھ تعارف کروایا کہ ان کا تعلق شیخوپورہ پاکستان سے ہے ۔اپنے گھرانے کے پس منظر کے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کے گھرانے کا تعلق ایک مذہبی خاندان سے ہے۔ سلمان گیلانی معروف مرحوم شاعر اور نعت خوان امین گیلانی کے فرزند ہیں۔ آج سے تقریباً چالیس سے پنتالیس سال پہلے امین گیلانی مرحوم کی جو خدمات ختم نبوت کے حوالہ سے ہیں ان کو ہمیشہ اسلامی خدمات میں یاد رکھا جائے گا۔ خاص کر ان کی وہ نظم جو انہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی پر لکھی تھی’’ وہ رے اے چنڈال تیرے کیا کہنے‘‘۔
مہمان خصوصی سلمان گیلانی نے مہمانوں کی خدمت میں اپنا نعتیہ اور مزاحیہ کلام پیش کیا اور اس سلسلہ میں کچھ کلام حاضرین کی درخواست پر بھی پیش کیا۔ اس طرح یہ تعارفی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی، فریشمنٹ کے بعد مہمان خصوصی سلمان گیلانی نے مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا اور مہمانوں کو اپنے آٹو گراف سے بھی نوازا۔
’’ایسٹریکس‘‘ کمیونٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس کمیونٹی آرگنائزیشن کا دوسرا کمیونٹی ایونٹ برطانیہ سے الریاض میں آئی ہوئی ایک تعلیمی مشاورتی کمپنی تھی جس کے مینجنگ ڈائریکٹر رضا شاہد تھے، اس کمپنی کا نام یو کے ایجوکیشنل سروسیز ہے۔ "یو ای ایس" نے اپنا تعارفی اور مشاورتی پروگرام الریاض کے ایک فائیو سٹار ہو ٹل میں تین دن لگاتار منعقد کیا جس میں "یو ای ایس" کو ’’ایسٹریکس‘‘ نے مکمل اپنا تعاون پیش کیا تھا اور تین دن رہنے والے اس سیمینار میں ’’ایسٹریکس‘‘ کے ممبران کی مدد انہیں حاصل رہی۔
یو کے ایجوکیشنل سروسیز کے مینجنگ ڈائریکٹر رضا شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہمارا پہلا تعارفی اور مشاورتی سیمینار ہے جو ہم نے الریاض میں منعقد کیا ہے، ہم نے اپنا یہاں دفتر بھی قائم کر دیا ہے اور ہمیں اس بات کا اعزاز بھی جاتا ہے کہ ہم نے ہی سب سے پہلا تعلیمی مشاورتی دفتر الریاض میں بنایا ہے، اس طرح ہمارے کلائینٹ کو در بدر نہیں ہونا پڑے گا۔ ہم دو سال پہلے ہی پاکستان میں بھی اپنا دفتر قائم کر چکے ہیں۔ میں نے خود الریاض کے پاکستانی اسکول ناصریہ سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی اور میں بخوبی یہاں کے طالبعلموں کے ضروریات اور مشکلات کو سمجھتا ہوں۔ اور میرے اوپر اس شہر کا حق بنتا ہے کہ میں ان کی بے لوث خدمت کروں۔ ہمارا یہاں کی یونیورسٹیوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے اور ہم چند دنوں تک یہ سیمینار ان یونیورسٹیوں میں بھی پیش کریں گے۔ ہماری اس سلسلہ میں منارہ الریاض کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے اور ہم وہاں بھی اپنا سیمینار منعقد کریں گے۔ رضا شاہد نے ’’ایسٹریکس‘‘ اور اس کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا کہ ان ممبران کے تعاون کی وجہ سے ہم اپنے اس سیمینار کو احسن طریقہ سے پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایسی بے لوث خدمات ہمیں کم ہی دنیا کے دوسرے ممالک میں دیکھنے کو ملی ہیں۔ انہوں خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کے ساتھ شکریہ ادا کیا کہ جن کے شفقت کے زیر سایہ ہم اپنی خدمات اس ملک کیلئے پیش کر سکتے ہیں۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice