Welcome to ContactPakistan.com
 

پاکستان ٹیلیکوم فورم الریاض کے زیر اہتمام ’’یوم پاکستان‘‘ کی پر وقار اور رنگا رنگ تقریب

رپورٹ: سعید جاوید مغل، .........الریاض

پاکستان ٹیلیکوم فورم الریاض کے زیر اہتمام ’’یوم پاکستان‘‘ کی پر وقار اور رنگا رنگ تقریب الریاض کے سیاحتی مرکز کے وسط میں واقع بلیو فلیم استراحہ کے خوبصورت سبزہ زار پر منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر کے افراد بشمول مرد و خواتین اور اسکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس تقریب کو دیارغیر میں ایک یادگار ایونٹ میں بدل دیا۔ یہ تقریب وطن سے محبت اور حب الوطنی کا شاہکار نمونہ تھی۔
ذولفقار حسین بھٹی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سنبھالتے ہوئے سب سے پہلے شرکاء کو آج منعقد ہونے والے پروگرام کی تربیت سے آگاہ کیا جن میں یوم پاکستان کے حوالے سے بچوں کے تقریری مقابلے، کوئیز کمپیٹیشن، ملے نغمے، بچوں کی ۱۰۰ میٹر ریس، سوئمنگ، میوزیکل چیئر اور دیگر انڈورز کھیل شامل تھے۔ باقاعدہ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسٹیج سیکریڑی نے خالد اکرم رانا کو اجلاس کی صدارت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے اسٹیج پر بلایا، مہمان خصوصی سید حماد عابد کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان تھے۔ ممبران آرگنائزنگ کمیٹی طارق محمود مغل، ابرار صدیقی اور محمد طاہر ملک بھی سٹیج پر موجود تھے۔ اس تقریب کی خاصیت پاکستانی کمیونٹی الریاض کے تمام اسکولوں کے طلباء و طالبات کی شرکت تھی۔ نعمان بن طارق کی تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ کاروائی کاآغاز ہوا۔ ایان حماد نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول صلی علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
اسٹیج سیکریڑی نے تقریری مقابلے شروع کرانے سے قبل 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کی جدوجہدآزادی، تحریک پاکستان کے
مقاصد اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے جداگانہ وطن کی اہمیت کے فلسفے اور پاکستان کے تشخص کو اجاگر کیا۔
تقریری مقابلے میں حمزہ ذوالفقار بھٹی، فواد ملک، اسد ملک، سعد ملک، آمنہ خالد رانا، لائبہ اور عائشہ حریم نے حصہ لیا جنہوں نی اپنی خوبصورت تقاریر پر شرکاء سے داد تحسین وصول کی۔
ملی نغموں میں سلمان، زینب ملک، عثمان رضا، عائشہ، لائبہ، حمزہ ذوالفقار،عسید ملک، علی رانا، ایان حماد، عائشہ ابرار، عائزہ حماد، فرح خالد اور سارہ خالد نے حصہ لیا اور اپنی سحر انگیز آواز اور محبت بھرے جذبے سے شرکاء میں وطن سے محبت تازہ کردی۔
ججز کے فرائض شجاعت خورشید اور ضیاء الاسلام نے انجام دئے۔ مہمان خصوصی سید حماد عابد کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے تمام بچوں کو شاندار پرفارمنس پر مبارک باد اور یوم پاکستان کے حوالے سے ان کی معلومات، کارکردگی اور جوش وجذبے کو سراہا اور نوجوان نسل کو تلقین کی اسی طرح وطن سے جڑے رہیں اور اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں کیونکہ قوم کا مستقبل آپکے ہاتھوں میں ہے اور سب کی نظریں آپ پر لگی ہیں۔آپ نے ہی اپنے وطن عزیز کو ترقی اور کامیابیوں کی شاہراہ پرآگے لے کر جانا ہے اور اسے دنیا کی اقوام میں ایک باوقار شناخت دینی ہے۔
ججز کا متفقہ فیصلہ آنے کے بعد مہمان خصوصی سید حماد عابد نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریری مقابلہ میں اول انعام اسد ملک اور دوسرا انعام حمزہ ذوالفقار بھٹی نے حاصل کیا جبکہ ملی نغمے میں پہلا انعام مشترکہ طور پر لائبہ اور عائشہ کو دیا گیا اور دوسرا انعام حمزہ ذوالفقار بھٹی نے حاصل کیا۔ کوئز کمپیٹیشن میں پہلا انعام ٹیم ’’بی‘‘ عائشہ، شاہ روز اور سعد ملک نے حاصل کیا۔ اس
مقابلے کا دوسرا انعام ٹیم ’’اے‘‘ کے اسامہ ذوالفقار بھٹی، حمزہ ذوالفقار بھٹی اورعسید ملک کے حصہ میں آیا۔ اسی طرح ۱۰۰ میٹر ریس میں پہلا انعام حمزہ ذوالفقار بھٹی اور میوزیکل چیئر میں بھی پہلا انعام حمزہ ذوالفقار بھٹی نے حاصل کیا۔آل راؤنڈ کارکردگی پر مہمان خصوصی نے حمزہ ذوالفقار بھٹی کی خصوصی طور پر تحسین کی۔

آخر میں صدر جلسہ خالد اکرم رانا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے بچوں کی اپنے وطن سے محبت کو سراہا اور دیار غیر میں رہتے ہوئے ان کے شوق اور جذبے پر مبارک باد دی اور تمام حاضرین کا اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر زکریہ ادا کیا۔ اس طرح رات گئے یہ رنگا رنگ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice