Welcome to ContactPakistan.com
 

 الریاض میں’’عین رأت‘‘ کے زیر اہتمام خیراتی مدد کیلئے مصوری کی تیسری نمائش کا انعقاد ۔
رپورٹ: سعید جاوید مغل، .........الریاض

الریا ض شہر میں فیصلیہ ٹاور کی لابی میں’’عین رأت‘‘ کے زیر اہتمام خیراتی مدد کیلئے مصوری کی تیسری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے تقریباً تمام شہروں کی نمائیندگی موجود تھی ان فن پاروں میں سعودی مصورین کے علاوہ سعودی مصورات کی ایک بہت بڑی تعداد نے اپنے اپنے شاہکار پیش کئے۔ اس نمائیش میں ایک اعزاز پاکستان کے حصہ میں بھی آیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی دو مایہ ناز مصورات نینا امین اور اسماء طارق نے بھی اس میں اپنی تخلیقات کو پیش کیا۔ مصوری کی اس نمائش میں سعودی عرب سے بائیس خواتین اور حضرات نے اپنے شاہکار پیش کئے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے سات خواتین اور حضرات نے اس نمائش میں حصہ لے کر اپنے فن پاروں کو اس اس خیراتی امداد کی مد میں پیش کیا، ان ممالک میں یونان، ھولند، شام، عراق، چین اور ترکی شامل تھے۔
یہ چار روزہ مصوری کی نمائیش تھی جس کا پہلا دن خواتین کے کیلئے مخصوص تھا جس کا افتتاح شہزادی موضی بنت خالدبن عبدالعزیزآل سعود نے کیا تھا، دوسرا دن جو مرد حضرات کیلئے مخصوص تھا اس کا افتتاح شہزادہ نواف بن فیصل بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا تھا اور انہوں نے ہر مصور کے شاہکار کو دلچسپی سے دیکھا اور ان کے کام کی تعریف کی۔ سفارتخانہ پاکستان سے صفدر حیات ہیڈ آف چانسری اپنی بیگم کے ساتھ تشریف لائے اور انہوں نے پاکستانی مصورات کی حوصلہ افزائی فرمائی کہ آپ نے اس مصوری کی نمائیش میں حصہ لیکر اپنے ملک پاکستان کی نمائیندگی کی ہے جس پر ان کو بحثیت پاکستانی فخر ہے۔
دوسرے دن کے افتتاح کے بعد اس نمائیش کو فیملی ممبران کیلئے عام کھول دیا گیا تھا اور اس طرح تیسرے اور چوتھے دن بہت سارے لوگوں نے اس نمائیش میں پیش کئے جانے والے شاہکاروں کو دیکھا اور مصورین کے کام کی تعریف کی۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice