Welcome to ContactPakistan.com
 

ایجوکیشنل انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کی تعارفی تقریب
لیاقت انجم .....................، الخبر

کئی اسلامی کتابوں کے مصنف سید اقبال ظہیر کی نئی کاوش ’’ ایجوکیشنل انسائیکلوپیڈیا آف اسلام ‘‘ کی تعارفی تقریب ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں انڈین ایمبیسی سکول کے پرنسپل ای کے محمد شافعی، عرفان اقبال خان چیف ایڈیٹر برائے سعودی کامرس و اکنامک ریویو شرقیہ چیمبر دمام اور ممتاز جرنلسٹ سید راشد حسین نے بطور اعزازی مہمانوں کے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض انجینئیر رضوان احمد نے سر انجام دئے۔
ا
عزازی مہمانوں اور سید اقبال ظہیر نے انسائیکلوپیڈیا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایجوکیشنل انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کا تعارف کراتے ہوئے بتایا گیاکہ یہ دو جلدوں میں اور ۱۳۰۰ صفحات پر مشتمل ہے، خوبصورت پرنٹنگ اور معیاری کاغذ والی یہ کتابیں اسلامی مسائل پر روشنی ڈالنے اور معلومات کے لحاظ سے ایک نادر خزانہ ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا روایتی انسائیکلوپیڈیاز سے ہٹ کر ہے ۔ اس میں اسوہ حسنہ رسول صلی علیہ وسلم ، چاروں خلفائے راشدہ،چاروں فقہی امام، چھ محدثین،اور غزوات سمیت اسلام کے دوسرے متعلقہ موضوعات پر معلومات ہیں۔ انسائیکلوپیڈیا سیٹ کی قیمت ۵۰۰ ریال رکھی گئی ہے۔ تقریب میں شریک تقریباََ سب شرکاء نے اس کے سیٹ خریدے۔ اس تقریب میں دمام الخبر اور الجبیل سے برِصغیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد نے شرکت کی اور اس تقریب کا انعقاد انجینئیر رضوان احمد کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ تھا۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice