Welcome to ContactPakistan.com


پاکستان مسلم لیگ (نون) ریاض  کے  ایڈوائزر صدرپاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب ریاض راٹھور کی والدہ کی وفات پر تعزیت۔
(
سعید جاوید مغل ۔ ریاض ) پاکستان مسلم لیگ (نون) ریاض ریجن کے عہدہ داران نے سینئر نائب صدر رانا خادم حسین کی قیادت میں ریاض راٹھور ایڈوائزر صدرپاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی والدہ کی وفات پران کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔ ڈاکٹر محمود باجوہ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتمائی دعا کی کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں عالیٰ مقام عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ریاض راٹھورنے فرداً فرداً تمام حضرات کا شکریہ ادا کے انہیں الوداع کیا۔بعد ازاں چیف کورڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (نون) ریاض عبدالمجید چوھدری نے تمام مہمانوں کو ایک ریسٹورنٹ پر عشائیہ کی دعوت دی جس میں تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں نے شرکت کی اس طرح یہ تعزیتی دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
ęCopyright notice