Welcome to ContactPakistan.com
 


sheenjeem@gmail.com
شگوفے
ترتیب: شین جیم

*
اپنی دولت اور غیروں کے اڑانے کے لیے
کوئی کھانے کے لیے کوئی کمانے کے لیے

کیا محبت کیا مروّت، کس کی چاہت، کس کا پیار
سب یہ باتیں ہیں ہمیں الّو بنانے کے لیے

جب بنایا ہے انہوں نے کوئی اچھا رائفل
سب سے پہلے ہم کو تاکا ہے نشانے کے لیے

میں نے عاشق بن کے اُن کا شوق پورا کردیا
چاہیے تھا اُن کو اک بندر نچانے کے لیے

لو میاں احمقؔ مٹھائی لاؤ وارنٹ آگیا
تم دعائیں مانگتے تھے جیل جانے کے لیے
۔۔۔ احمقؔ پھپھوندوی

*
کہہ رہے تھے ایک جلسے میں کوئی سابق وزیر
کوٹھیاں بنوائیں کتنی ہم نے اپنے واسطے
باوجود اس کے میں سنتا ہوں کہ کچھ کج فہم لوگ
کہتے پھرتے ہیں ہمارے کام تعمیری نہ تھے
۔۔۔ محمودؔ سرحدی
*
بجلی کی ضیا، بجلی کے پنکھوں کی ہوا ضبط
سکھ چین شب و روز کی نیندوں کا مزا ضبط
اللہ کا ڈر، عدل و وفا، شرم و حیا ضبط
اس دور میں فرمائیے کیا کیا نہ ہوا ضبط
اس ملک کا انجام ہو کیا جانے کہ جس میں
ہے خیر سے ہر چیز برائی کے سوا ضبط
۔۔۔ چونچال سیالکوٹی
*
فیض احمد فیضؔ سے فرمائشیں ہونے لگیں
وہ سُناتے جا رہے تھے شعر کیا کیا بے بدل
ایک سامع نے کہا میری بھی فرمائش ہے ایک
اب سنا دیں آپ وہ مہدی حسن والی غزل
۔۔۔ ضیاء الحق قاسمی


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice