میرے وطن کا نام
پاکستان
:
پ،ا،ک،س،ت،ا،ن
شاعر: سید
خواجہ نہال الدین،ریاض
رنگ خوشبو
اور نور ملا کر مرے وطن کا نام لکھو
ساری دنیا
کے لئے تم دین امن کا پیغام لکھو
پ سے پیارا
سب سے پیارا دیس ہمارا لکھو
پ سے پھول
چمبیلی جیسا خوشبو کا گہوارا لکھو
پ سے پاسبان
سب اسکے یہ سبکا سہارا لکھو
رنگ خشبو
اور نور ملا کر مرے وطن کا نام لکھو
الف سے امید
سحر اسکے بچے اسکے جوان لکھو
الف سے امنگ
و ترنگ اسکے مزدور و دہقان لکھو
الف سے
اسلام دین امن اسکا دستور قران لکھو
رنگ خشبو
اور نور ملا کر مرے وطن کا نام لکھو
ک سے کرم
الہی لکھو، بقیام ، برکوع بسجود لکھو
ک سے کاجل
لکھو سب کی آنکھ میں موجود لکھو
ک سے کسان
اسکے محنت جنکی مثل بہبود لکھو
رنگ خوشبو
اور نور ملا کر مرے وطن کا نام لکھو
س سے سبز
ہلا لی پرچم رہے ہمیشہ بلند لکھو
س سے سپاہی
اسکے ستاروں پہ ڈالیں کمند لکھو
س سے سلامت
رہے ہمیشہ یہ وطن ارجمند لکھو
رنگ خوشبو
اور نور ملا کر مرے وطن کا نام لکھو
ت سے تارا
میرے پرچم کا سبکی آنکھ کا تارا لکھو
ت سے تن من
واریں ا س پر یہ وطن ہمارا لکھو
ت سے تقدیس
وطن تجھ پر سب تکلیف گوارا لکھو
رنگ خوشبو
اور نور ملا کر میرے وطن کا نام لکھو
الف سے
انمول تحفہ خدا کا یہ دیس ہمارا لکھو
الف سے
احسان قائدو رفقا کا یہ دیس ہمارالکھو
الف سے
اعجاز ایثار و وفا کا یہ دیس ہمارا لکھو
رنگ خوشبو
اور نور ملا کر میرے وطن کا نام لکھو
ن سے نازاں
ھم تجھ پر تو وطن ہمارا لکھو
ن سے نگہبان
ہم تیرے تو چمن ہمارا لکھو
ن سے نثار
تجھ پر جان تو مسکن ہمارا لکھو
رنگ خوشبو
اور نور ملا کر میرے وطن کا نام لکھو
ساری دنیا
کے لئے تم دین امن کا پیغام لکھو