Welcome to ContactPakistan.com
 

ساجدہ چودھری کی بیٹی ْندا ْ کی تقریب ڈھولکی
رپورٹ : شاہین جاوید ۔۔۔۔ ریاض
مسز ساجدہ چوہدری کی لخت جگر ان کی بیٹی ندا کی منگنی طےہو جانے پر سابق سفیر پاکستان کی اہلیہ محترمہ فرنگش کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد ان کی رہائش گاہ پرکیا گیا۔ اس تقریب میں ریاض کی نمائیندہ خواتین کی شمولیت کا مقصد بنیادی طور پر ساجدہ چوہدری کی بیٹی نداکیلئے نیک خواہشات اور دعاوں کا مجموعہ تھا۔ تقریب نہایت ہی پر وقار انداز میں منعقد کی گئی۔ محترمہ فرنگش کی رہائش گاہ کو خصوصی طور پر سجایا گیا۔ ندا نےسب سے پہلے اپنی والدہ ساجدہ چوہدری کے ہمراہ کیک کاٹنے کی رسم ادا کی۔ اور یوں اس طرح اس تقریب کا آغاز سب کی دعاوں کے ساتھ شروع
ہوا۔ محترمہ ساجدہ چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھ رہی ہیں ۔کہ دیار غیر میں رہنے کے باوجود مجھے کبھی بھی پاکستان میں مقیم اپنی فیملی سے دور ہونے کا احساس نہیں ہوا، نہ ہی میری بیٹی کو کبھی اپنی خالاوں کی کمی محسوس ہوئی۔ ماشاء اللہ سے محترمہ فرنگش نے اور دیگر پیاری بہنوں نے آج خالہ ہونے کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ جس کیلئے میں ان سب کی تہہ دل سے ممنون ہوں۔ خاص کر محترمہ فرنگش کی تہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس قدر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ میں مسز مموشنہ اور مسز رضا ریاض کی تہگ دل سے ممنون ہوں کہ وہ خاص طور پر ندا کی خوشی میں شرکت کے لئے دبئی سےریاض تشریف لائیں۔ تقریب کو مزید پر رونق بنانے کیلئے آتش بینڈ کے کلاسیکل سنگر خورشید عالم نے مشہور و معروف گیت پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کوپُرلطف عشائیہ پیش کیا گیا، اس طرح یہ یادگاری تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice