Welcome to ContactPakistan.com
 

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن منطقہ شرقیہ کا اپنے ایجنٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
رپورٹ: لیاقت انجم'''''''''''''''''''''''''' الخبر
پی آئی اَے منطقہ شرقیہ نے اپنے ایجنٹس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں القصیبی گروپ کے چئرمین اور پی ائی اَے منطقہ شرقیہ کے سپانسر شیخ یوسف احمد القصیبی اور بورڈ ممبران نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ایجنٹس کی کاوشوں کو سراہاگیا اور ۱۸ ایجنٹس کوا یوارڈ دےئے گئے۔ ٹرانس عریبہ کو سال ۲۰۱۰ کے بہترین ایجنٹ کاایوارڈ ملا۔ایوارڈ کی تقسیم شیخ یوسف احمد القصیبی اور عمر دراز اعوان مینجر پی آئی اَے منطقہ شرقیہ نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہو ا اور اس کے بعد القصیبی گروپ کے مالی امور کے مشیر نعیم فخری نے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا اور القصیبی گروپ اور پی آئی اَے کے ۴۰ سالہ پرانے تعلق پر روشنی ڈالی۔عمر دراز اعوان مینجر پی آئی اَے منطقہ شرقیہ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اورپی آئی اَے دمام کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایاکہ پی آئی اَے کو اپنی خدمات کی وجہ سے اپنی حریف ائیر لائینز پر سبقت حاصل ہے۔ عمر دراز نے کہا کہ ایک حریف ائیر لائن منطقہ شرقیہ میں مقیم پاکستانیوں کو غلط معلومات فراہم کر رہی ہے کہ ان کی فلائیٹس لاہور اور اسلام آباد کے لئے براہ راست ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ ان کی فلائیٹس براستہ کراچی ہیں اور ان غلط اطلاعات سے مسافروں کو بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ عمر دراز نے ایجنٹوں سے کہا کہ وہ مسافروں کو اس پریشانی سے بچا نے کے لئے کردار ادا کریں اور ٹکٹیں جاری کرتے وقت انھیں گمراہ کن خبروں سے ہوشیار کریں اور مسافروں کو بتائیں کہ صرف پی آئی اَے ہی واحد ایر لائن ہے جس کی لاہور اور اسلام آباد کے لئے براہراست پروازیں ہیں۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice