Welcome to ContactPakistan.com
 

مجلس محصورین کے وفد کی وفاقی وزیر خورشید شاہ سے ملاقات
سید مسرت خلیل

عا لمی مجلسِ محصورین پاکستان کے ایک وفد نے کنوینر انجینئر سید احسان الحق کی سربراہی میں کراؤن پیلس جدہ میں وفاقی وزیر برا ئے سمندر پار پاکستانی ،حج ومذہبی امور سید خورشید شاہ سے ملاقات کی اور ان کوبنگلادیش میں سقوط مشرقی پاکستان کے بعدکیمپوں میں گذشتہ 38برسوں سے محصور پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی و آباد کاری کے لئے رابطہ عالم اسلامی مکہ المکرمہ کی بحالی اورپی آرسی کی تجاویز"اپنی مدد آپ "کی بنیاد پر منتقلی پر یادداشت پیش کی ۔ کنوینر سید احسان الحق نے انھیں پی آرسی کا مجلہ" حصار" اور لورین مرزا کی تصنیف" بنگلا دیش میں محصورین کے کیمپ "بھی پیش کی۔ وفاقی وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ ان تجاویز کو صدرپاکستان آصف علی زرداری اور وزیر آعظم سیدیوسف رضا گیلانی تک جلد از جلد پہنچادیں گے


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice