Welcome to ContactPakistan.com
 

انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان ،سب سنٹر ایسٹرن پراونس ،کے زیر اہتمام شمسی توانائی پر سیمینار
رپورٹ: لیاقت انجم ''''''''''''''''' الخبر

 
پاکستانی انجینئرز کی تنظیم، انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان سب سنٹر ایسٹرن پراونس(آئی اِی پی۔ایس اَے سی۔اِی پی) کے زیر اہتمام شمسی توانائی پر ایک ٹیکنیکل سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔اس پروقار تقریب کی صدارت آئی اِی پی کے چئیرمین انجینئر رضوان احمدنے کی ۔ مہمانِ خصوصی سعودی الیکٹرک کمپنی منطقہ شرقیہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن وکسٹمر سروسز انجینئر احمد الصوبیخی اور اعزازی مہمان الطویرقی گروپ کے انجینئر طارق برلاس تھے۔ اس سیمنار کے کلیدی مقرر ٹینسول کے سیینئر مینجر سیلز مڈل ایسٹ ،افریقہ طاہر چوہدری تھے ،۔سیمنار میں دمام ، الجبیل، الریاض اور القصیم ریجن سے انجینئرز، سائینسدان اوراہم کاروباری حضرات نے شرکت کی۔پروگرام کو الطویرقی سٹیل مل نے سپانسر کیا تھا۔ پروگرام کی ابتداء کلام پاک سے ہوئی اس کے بعد آئی اِی پی کے جنرل سیکریٹری عزیز ارشد نے تنظیم کی مصروفیات کی رپورٹ پیش کی۔ ا نجینئر عصمت خواجہ نے کلیدی مقرر طاہر چوہدری کا تعارف پیش کیا اور اسے سٹیج پر بلایا۔ طاہر چوہدری نے آپنی پریزنٹیشن میں توانائی کے مختلف وسائل پر روشنی ڈالی اور ان سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت، پیداوار کے طریقہ کار ، فوائید ونقصات اورپیداوار میں پیش آنے والی مشکلات تفصیل سے بیان کیں۔ ان کی پریزنٹیشن کا اہم مقصد شمسی توانائی کے بارے میں معلومات اور اس کے استعمال کے بارے میں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ سورج پاور کا اتنابڑا منبع ہے کہ اگر شمسی توانائی کا صرف ایک فیصد قابو میں کر کے اس سے بجلی بنائی جائے تو یہ پوری دنیا کی موجودہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہو گی۔ پریزنٹیشن کے آخر میں طاہر چوہدری نے حاضرین کے سوالات کے جواب دےئے۔ اس کے بعدالطویرقی سٹیل مل کا تعارف طارق برلاس کے بیٹے طاہر برلاس نے پیش کیا۔آئی اِی پی کے چےئرمین انجینئر رضوان احمدنے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شاہ عبداللہ کی صحتیابی ،وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ انھوں نے مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا اور اسے سٹیج پر بلایا۔ مہمانِ خصوصی انجینئر احمد الصوبیخی نے پاکستانی انجینئرز کی خدمات کو سراہااور ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس طرح کے معلوماتی سیمینار منعقد کرتے ہیں اوراپنے علم ،تجربے سے مستفید کرتے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر رضوان اَحمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لکی ڈراز کا اہتمام کیا


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice