Welcome to ContactPakistan.com
 

 جلدکی نگہداشت کے سنہری نسخے

عنبرین فیض احمد۔الریاض
میں ہمیشہ آپ کو جلد کی حفاظت اور نگہداشت کے بارے میں بتاتی رہتی ہوں مگر میںآج یہاں پر یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ کن کن چیزوں اور عادات کی وجہ سے آپ کی جلد پر بُرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ آ پ کو معلوم ہے کہ انسانی جلدکو بھی اللہ تبارک و تعالیٰ نے جان دے رکھی ہے۔ جلد کے اندر سانس لینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اسے بھی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا اپنی جلد کو ہمیشہ صاف و شفاف رکھنے کی کوشش کریں ، نہ صرف صاف رکھنے کی کوشش کریں بلکہ آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چائیے کہ کن کن چیزوں سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کو چند باتیں اور بھی بتانا چاہونگی جن کے استعمال سے آپ کی جلد نقصانات سے بچ سکتی ہے۔ جو مندجہ زیل ہیں۔
* Sun Screen:
جلد کوجُھریاں پڑنے اور داغ دھبوں سے بچانے کیلئے Sun Screen کا استعمال بہت ضروری ہے جو SpF30 کے نام سے بازاروں میں دستیاب ہے ۔ یہ ایک ایسا Sun Screen ہے جس کا استعمال ہمیں UVA اور UVB قسم کی شعاعوں سے بچاتا ہے۔ اس Sun Screen کو نہ صرف چہرے پر بلکہ سارے جسم پر لگایا جا سکتا ہے ۔ ایک کھانے کے چمچ کے برابر Sun Screen لیں اور چہرے پر لگائیں اور اس سے دُگنی مقدار میں سارے جسم پر لگائیں ۔ اگر آ پ زیادہ دیر کیلئے گھر سے باہر ہیں تو ایک یا دو گھنٹے کے بعد دوبارہ بھی لگا سکتی ہیں ۔ یہ عمل آپ کیلئے کچھ مشکل تو ہو گا لیکن اس سے آپ کے جسم کو دیر پا فائدہ ہو گا۔
* سگریٹ نوشی :
آج کل کے دور میں نہ صرف لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی سگریٹ نوشی جیسی بُری عادت میں مبتلا نظر آتی ہیں جوبہت ہی افسوس کی بات ہے ۔ سگریٹ نوشی سے نہ صرف صحت کیلئے انتہائی مضر ہے بلکہ اسکے استعمال سے چہرے پر جُھریاں بہت تیزی کے ساتھ پڑنا شروع ہونے لگتی ہیں اور ساتھ ہی چہرے کی ر نگت بھی زردی مائل ہو نے لگتی ہے ۔ جس کی وجہ سے آدمی اپنی عمر سے کافی زیاد ہ بڑا دیکھائی دینے لگتا ہے۔
* پانی:
اچھی صحت اور جلد کیلئے پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں ۔ اگر ممکن ہو سکے تو تازہ پھلوں کا رس کا استعما ل کریں ۔ خاص کر گرمیوں کے موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کریں تا کہ آپ کے جسم کے اندر نمی کی کمی نہ ہونے پائے۔کیونکہ جیسے جیسے آپ کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے آپ کی جلد کے اندر نمی یعنی Moisture کی کمی ہونے لگتی ہے۔ اسلئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ آپ اپنی جلد کو جھریوں سے بچا سکیں۔
* میک اپ کیلئے غلط چیزوں کا استعمال:
یاد رہے کہ ہر لوشن یا کریم کو اپنے چہرے پر لگانے کی کوشش ہر گز نہ کریں کیونکہ ان میں بعض ایسی بھی ہو سکتی ہیں جو آپ کی جلدکیلئے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنی جلد کی فطرت کو جاننے کی کوشش کریں ۔اور اس کے مطابق ہی میک اپ کی چیزو ں کو استعمال کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد چکنی ہو تو Cleaner ایسا استعمال کریں جس میں تیل موجود نہ ہو۔ اسی طرح اگر حساس جلد ہو تو Milky Cleaner کا استعمال کریں اور اگر جلد خشک ہو تو Creamy Cleaner استعمال کریں جس کے استعمال کے بعد آپ کی جلد زیادہ خشک نہ ہو۔ اور ساتھ ہی اگر ملی جلی جلد ہو یعنی comibnation skin والا یا پھر Foamy cleaner کا انتخاب کریں ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بعض مرتبہ غلط چیزوں کے استعمال سے ہمیں کافی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بعد ازاں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 
* گردن اور سینہ :
جب جلد کی بات آتی ہے تو یقیناًگردن اور سینے کی جلد کی بھی نگہداشت کرنی ضروری ہو جاتی ہے۔ اگر آپ Sun Screen کا استعمال کر رہے ہیں تو اسے گردن اور سینے پر بھی لگانا ضروری ہے۔لیکن ہم سے اکثر عورتیں گردن اور سینے کو تو یکسر نظر انداز کر جاتی ہیں ۔ کیونکہ جسم کا یہ حصہ بھی سورج کی شعاعوں سے اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا اس پر لوشن کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ہم چونکہ سمجھتے ہیں کہ چہرے کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے اور لوگوں کی توجہ صرف چہرے پر ہوتی ہے اسلئے ہماری زیادہ ترکوشش اپنے چہرے کی خوبصورتی پر ہی ہوتی ہے۔لیکن میں آپکو بتا دؤں کہ چہرے کی جلد کی طرح گردن اور سینے کی جلد بھی اتنی ہی حساس ہوتی ہے ۔اسلئے اپنی گردن اور سینے کی نگہداشت پر بھی بھر پور توجہ دیں۔ 
* تلوں کو نظر انداز کرنا:
جیسے جیسے خواتین اور مردوں کی عمریں بڑھتی جاتی ہیں انکے چہرے اور جلد پر تلوں کا اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا چہرہ صاف و شفاف دیکھائی دے ۔ اسلئے وہ ماہرِ امراض جلد کے پاس جا کر چہرے کے تلوں سے تو نجات حاصل کر لیتے ہیں مگر جسم کے باقی حصے مثلاََ ناخن ، پیرؤں کے تلوئے اور سر کی جلد کو یکسر بھول جاتے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق پچاس فیصد سرطان کی ابتدا ان ہی تلوں سے ہوتی ہے ۔ اسلئے اگر آپ چہرے کے تلوں کی جانچ پڑتال کرواتے ہیں تو ساتھ ساتھ جسم کے باقی تلوں کی بھی جانچ پڑتال کروائیں۔
* میک اپ کے دوران برش کا استعمال:
یاد رہے کہ میک اپ کے دوران صاف ستھرے برش کا استعمال کریں کیونکہ گندے برش کے استعمال سے چہرے کے مسامے بند ہو جاتے ہیں۔ اور وہاں پر جراثیم کی پیداوار ہونے لگتی ہے جو بعد میں دانوں کی صورت میں نمودار ہو کر اُلٹا ہماری صحت اور خوبصورتی کو خراب کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔اسلئے ضروری ہے کہ اگر آپ نئے برش لینے کی حیثیت میں نہ ہوں تو پرانے والے کو ہی دو تین ہفتے کے بعد اچھی طرح صاف کر کے خشک کر لیں اور استعمال کریں۔
* مسلسل فون پر باتیں کرنا:
مسلسل فون پر باتیں کرنا اور فون کو لگاتا ر چہرے کے ساتھ لگائے رکھنا کوئی اچھی عادتوں میں نہیں سمجھا جاتا ۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ فون کے اندر جراثیم ہوتے ہیں۔ جوچہرے کی جلد پر آسانی کے ساتھ منتقل ہو جاتے ہیں ۔ اگر مسلسل فون پر باتیں کرنا بہت ضروری ہو تو Head Phone کا استعمال کریں۔ 
* Exfoliating Cream:
ضرورت سے زیادہ Exfoliating Cream کا استعمال چہرے کو فائدے پہنچانے کے بجائے اُلٹا نقصان کا سبب بنتا ہے۔ اسلئے ہفتے میں تین بار سے زیادہ Exfoliatingکریم کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
* دیر تک سونے کی عادت:
دیر تک سونے کی عادت سے زہنی تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے جس سے چہرے پر ایگزیما کیل مہاسے وغیرہ نکل آتے ہیں ۔ اسلئے سونے اور اُٹھنے کا ایک وقت مقرر کریں اور اپنی اس روٹین کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں اس سے آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ آپکے پورے جسم پر اسکا بہت اچھا اثر پڑے گا۔
* رات کو سونے سے پہلے چہرے کو دھو کر سوئیں:
رات کو ہمیشہ کوشش کریں کہ بیڈ پر جانے سے پہلے اپنا چہرہ ضرور دھو لیں۔ کیونکہ اگر آ پ چہرے سے میک اپ یا دوسری کثافتیں صاف کر کے نہیں سوئیں گے تو چہرے کے مسامے دھول یا میک اپ کی وجہ سے بند ہو جاتے ہیں۔جو بعد ازاں کیل مہاسوں یا دانوں کی شکل میں چہرے پر اُبھر آتے ہیں۔
* غیر متوازن غذاؤں کا استعمال:
غیر متوازن غذاؤں کے استعمال سے نہ صرف چہرے کی رنگت خراب ہوتی ہے بلکہ اس سے آپ کی پوری مجموعی صحت خراب ہوتی ہے ۔ ہمیشہ کوشش کریں کہ اپنی غذا کو بہتر سے بہتر اور متوازن بنانے کی کوشش کریں ۔ ایسا کرنے سے آپ خود کو بہت صحت مند اور چاک و چوبند محسوس کریں گے۔ جس کا اثر سر کے بالوں سے لے کر آپ کے پاؤں کے ناخنوں تک پڑے گا۔
* آنکھوں کے ارد گرد کے حصوں کو نظر انداز کرنا:
جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ آنکھوں کے ارد گرد کے حصے بہت پتلے اور نازک ہوتے ہیں اسلئے آنکھوں کو بار بار نہ ملیں۔کیونکہ ان حصوں کے نیچے بہت باریک خون کی شریانیں ہوتی ہیں جن کا بار بار ملنے سے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔اگر احتیاط نہ برتی جائے تو آنکھوں کے گرد اور نیچے سیاہ ہلکے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اپنی آنکھوں کو سیاہ مائل ہلکوں اور جھریوں سے صاف رکھنے کیلئے Anti Aging کریم کا استعمال کریں۔
* کیل اور مہاسے:
چہرے پر اگر کیل مہاسے پیدا ہو جائیں تو کوشش کریں کہ انھیں بار بار ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی دانوں کو پھوڑنے کی کوشش کریں ۔اگر اس سے اجتناب نہ کیا جائے تو دانوں والی جگہ پر سیاہ داغ بن جاتے ہیں جو بعد ازاں چہرے کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں۔مذید یہ کہ جس سے آپ کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔
* ضرورت سے زیادہ میک اپ کرنا:
ضرورت سے زیادہ چہرے پر میک کرنا یا مختلف کریموں کا بلا جواز استعمال بھی آپکے حسن کیلئے اُلٹا نقصان کا سبب بنتا ہے ۔لہٰذا کوشش کریں کہ حسب ضرورت ہی ان چیزوں کا استعمال کیا جائے۔


*۔۔۔*۔۔۔*

 


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice