شاھین کی ڈائری

گرلز سیرت کیمپس کے زیر اہتمام منعقد کی گئی شاندار تقریب

 

شاہین جاوید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الر یاض

دینی تعلیم و تربیت دینے والے گرلز سیرت کیمپس کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد مقامی استراحہ میں مسز رومانہ کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ جس میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ گرلز سیرت کمپس کوگزشتہ چار سالوں سے طالبات کے لیے مذہبی تقریبات کا انعقادکر نے کاشرف حاصل ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، نعت رسول ’’ ظنیرہ جاوید‘‘ نے کہی۔
گرلز سیرت کیمپس کے حوا لے سے اس کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کیمپ کی سرپرست اعلی محترمہ رومانہ نے کہاکہ اس کیمپس کا مقصد طالبات میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کو وسعت دینا، دین کا علم و فہم فراہم کرنا اور سچے مسلمان ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ، ایک اﷲ پر توکل کرنا ہے۔مسز رومانہ نے مہمان خصوصی مسز فرح کاشکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کے عنوان’’ ناموس رسالت ﷺ‘‘ پر روشنی ڈالی۔ اور بحیثیت مسلمان ہما را فرض اپنے رسول ﷺ کا دفاع کرنا ہے۔ اس ضمن میں ہمیں ڈنمارک کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرنا ہے۔ بعدازاں تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں پہلی پوزیشن مدیحہ اقبا ل نے حاصل کی جن کا عنوان ’’ نبی پاک ﷺ کا اخلاق‘‘ تھا۔اومامہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جن کا عنوان ’’ نبی پاک ﷺ کا اخلاق ‘‘ تھا۔ تیسری پوزیشن حمیرا جاوید نے حاصل کی جن کا عنوان

 

 "حضور پاک ﷺ میرے آئیڈیل " تھا۔تقریب میں طلبہ کے مابین گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور خوب لطف حاصل کیا۔ تقریب میں اسلامی معلوماتی سوالات پر مبنی کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد دینی تعلیمات کی ترسیل تھی۔ جسے سٹیج سکیٹری عفیرہ زینب نے بہت ہی عمدہ طریقے سے انجام دیا۔تقریب میں دو عدد بہترین خاکے بھی پیش کئے گئے ۔تقریب میں شامل تمام طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے مہمان خصوصی نے تمام منتظمین اور طالبات کو مبارکباد دی جنہوں نے دن رات لگا کر پروگرام کی تیاری کی۔اور حضور پاک ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی۔تقریب کا اختتام پرلطف عشائیہ پر ہوا۔۔