ریاض میں  پہلے  ڈاکٹر عمران فاروق شہید کرکٹ کپ کا انعقاد

 

 رپورٹ: آفتاب الدین بقائی....................، الریاض

محبان پاکستان اوورسیز ریاض نے جمعہ ۳۱ دسمبر ۲۰۱۰ء ؁ کو متحدہ قومی مومنٹ کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی یاد میں ‘‘پہلا ڈاکٹر عمران فاروق شہید ‘‘ کرکٹ کپ کا انعقاد کیا جس میں ریاض کے آرگنائزر تنویر صدیقی کی قیادت میں محبان پاکستان گرین اور سنٹرل کمیٹی کے رکن کفیل صدیقی کی قیادت میں محبان پاکستان ریڈ نے حصّہ لیا۔

 

 

محدود اوورز کے اس میچ میں محبان پاکستان ریڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی پانچویں گیند پر مطلوبہ حدف پورا کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ ریاض میں اپنی نوعیت کے اس پہلے میچ میں ریاض میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جس نے اس ایونٹ کے انعقاد کو بے حد سراہتے ہوئے منتظمین سے ایسے ایونٹ بار بار منعقد کرانے درخواست کی۔قبل ازیں اس مقابلے سے قبل چھوٹی عمر کے بچّوں کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے مقابلے کرائے گئے جس میں بچوں نے بھرپور حصّہ لیا اور بچّوں کے ساتھ ساتھ انکے والدین نے بھی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

 

تقسیم انعامات کی تقریب سے گلف کوآرڈینیٹر شمشاد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ہم ہرسال ایسے پروگرامزمنعقد کراکے اپنے شہید رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔ بعد ازاں حاضرین کی حلیم سے تواضع کی گئی۔