نوجوان کشمیری صحافی مدثر رفیق چوہدری کے اعزاز میں اعزازی تقریب اور اعزازی شیلڈ

 

الریاض(کونٹکٹ پاکستان نیوز ڈیسک)

 سعودی عرب میں مقیم نوجوان کشمیری صحافی مدثر رفیق چوہدری کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر (سعودی عرب) کی جانب سے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس تقریب میں پی پی پی آزاد کشمیرسعودی عرب کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سعودی عرب کے عہدیداران نے سعودی عرب میں مقیم معروف کشمیری صحافی مدثر رفیق چوہدری کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی سعودی عرب کے عہدیداران راجہ فاروق کنوینئر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الریاض ،پرویز کٹھانہ، فضل کریم چوہان نکیالوی، چوہدری مظفر علی، آزاد بٹ، شاہد بٹ و دیگر کے علاوہ پیپلز پارٹی سعودی عرب کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کے مسائل اجاگر

 

کرنے اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیرسعودی عرب کے لئے صحافتی خدمات سرانجام دینے پر مدثر رفیق چوہدری کو اعزازی شیلڈ سے نوازہ گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مدثر رفیق چوہدری نے سعودی عرب سے کشمیری تارکین وطن کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے اعلیٰ صحافتی ذمہ داریاں ادا کیں اور آزاد حکومت کو یہ احساس دلایا کہ تارکین وطن صرف برطانیہ اور یورپی ممالک میں ہی نہیں

 سعودی عرب میں بھی مقیم ہیں اور انکے بھی پیچیدہ مسائل ہیں۔ مدثر رفیق نے پیپلز پارٹی سعودی عرب کو اپنی قلم کے ذریعے فعال کیا جس پر پیپلز پارٹی انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر مدثر رفیق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس پیشے سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہی اہل قلم کو معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے میں مزید ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اعزازی شیلڈ اور تقریب کے اہتمام پر پیپلز پارٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا، تقریب کا اختتام ایک پرُتکلف عشائیہ پر ہوا۔