اپنے چہرے پر جازبیت پیدا کرنے کیلئے چند ہدایات

Email: ambreenfaizpaki@yahoo.com

عنبرین فیض احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الریاض

آجکل کے جدید دور میں ہر کوئی خواہ وہ بوڑھا ہو یا جوان مر د ہو یا عورت سبھی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اُنکی شخصیت پُر کشش ہو یا وہ دیکھنے میں خوبصورت اور جازبِ نظر لگیں۔ لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اس کیلئے تھوڑی سی محنت کرنی پڑتی ہے ۔ آپ نے بہت سارے بیوٹی ٹپس استعمال کئے ہو نگے۔ اسکے علاوہ بہت ساری حُسن میں نکھار پیدا کرنے والی کریموں کا استعمال بھی کیا ہو گامگر سب نہیں تو اکثر ان میں بیکار ہیں۔ کیونکہ ان کا اثر کچھ دنوں تک رہتا ہے پھر وقت کیساتھ ساتھ سب ذائل ہو جاتا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ خوبصورت اور پُر کشش نظر آنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ ہم مختلف قسم کی کریموں یا لوشن کا استعمال کریں۔ حالانکہ اس میں کچھ شک نہیں کہ بعض لوشن اور کریمیں کسی حد تک کارآمد بھی ثابت ہوتی ہیں۔


آئیے میں آپ کو آج کچھ ایسی باتیں اور گُر بتاؤں جنکی مدد سے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ جو مندجہ زیل ہیں۔


* بہت پانی پئیں:۔
اس بات کو آپ بھول جائیں کہ آٹھ گلاس پانی پینا بہت ضروری ہے بلکہ اس بات کوذہن میں رکھیں کہ جب بھی پیاس محسوس ہو پانی پینا ہے ۔ کیونکہ جب جلد خشک اور سُکڑتی ہوئی محسوس ہوتی ہے تو صاف یہ مطلب ہے کہ اب پانی پینے کی ضرورت ہے۔

 

* سن سکرین کا استعمال : ۔


سن سکرین کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ اسکے استعمال سے نہ صرف جلد جوان رہتی ہے بلکہ یہ ہمیں UV شعاعوں سے بھی بچاتی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ UV شعاعیں جلدی کینسر کا سبب بنتی ہیں جو بعد ازاں جلد کو بہت جلدی بوڑھا کر دیتی ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ Sunscreen کواچھی طرح اپنے چہرے ،ہاتھوں اور گردن پر لگائیں ۔ اسے لگانے کا طریقہ بھی معلوم ہو گا کہ گھر سے نکلنے سے پندرہ منٹ پہلے اسے لگائیں تاکہ کریم اچھی طرح جلد میں جذب ہو جائے۔


* کا استعمال : ۔
Moisturizers
Moisturizing کریموں کے استعمال سے نہ صرف جلد میں نمی اور جازبیت پیدا ہوتی ہے بلکہ جلد پر سے داغ دھبوں کو بھی دُور کر دیتی ہے۔ اس قسم کی کریم سے اکثر لوگوں کے جسم خاص کر ہاتھوں اور پاؤں میں شریانیں نظر آتی ہیں یہ کریم ان کو ڈھانپ دیتی ہے۔


* ہاتھوں اور گردن کی نگہداشت : ۔
ہاتھ اور گردن بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ۔ جس طرح چہرے کا خیال رکھا جاتا ہے اس طرح ہاتھ اور گردن کا بھی خیال رکھیں ۔ جب کبھی بھی چہرے کی
Cleansing یا صفائی کریں تو ساتھ میں ہاتھوں اور گردن پر بھی اسکا استعمال ہر گز نہ بھولیں۔ اس سے چہرے کی طرح آپ کے ہاتھ اور گردن بھی چمک اُٹھے گی جیسے Facial کے بعد جلد چمک اُٹھتی ہے۔


* ورزش : ۔
اگر چہرے پر رونق اور تروتازگی دیکھنا چاہیں تو پابندی سے ورزش کریں ۔ اس سے آپ کے جسم میں دورانِ خون تیز ہو گا جو جسم میں اکسیجن کی مقدار بڑھاتا ہے اور جس سے جلد زیادہ ہشاش بشاش اور تروتازہ دیکھائی دیتی ہے۔


* وافر مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال : ۔
وافر مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی آپکی صحت اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ یاد رہے کہ ایسی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں جن میں وافر مقدار میں وٹامن
A, E اور C پائے جاتے ہوں ۔ یہ وٹامن جلدی امراض سے نجات اور اسکی خوبصورتی کیلئے انتہائی موئثر اور مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ  Antioxident کریموں کا استعمال بھی جلد کی خوبصورتی کیلئے سونے پہ سُہاگے کا کام کرتا ہے۔


* اچھی سوچیں رکھیں : ۔
یعنی اُن باتوں کو سوچیں جن سے آپ کو خوشی حاصل ہو اور آپ اچھا محسوس کریں ۔ اگر آپ خوش دیکھائی دیں گے تو اسکا برملا اثر آپ کی صحت پر پڑے گا اور آپ کے چہرے کی رونق اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ لہٰذا حتی الواسع کوشش کریں کہ آپ اپنے آپ کو خوش رکھیں۔