Issue# 204

1st Feb 2011

عفیرہ ذینب۔ریاض سعودی عرب

 

حقائق زیست

 

زندگی ایک کینویس ہے۔ آپ چاہیں تو اسے بے شمار خوبصورت رنگوں سے بھر دیجیئیے۔اس پرآڑی تڑچھی لکیڑیں کھینچ دیجئیے۔ چھہے تو اس پر بدنما داغ دھبے لگا دیجئیے۔اور چاہیں تو اس کو بلکل ویران رہنیے دیجئیے۔زندگی آپ کی یے۔جس طرح چاہیں اسے گزاریں۔ مگر ایک بات کا خیال رکھیں کہ زندگی سےکبھی مذاق کرنے کی جراءت مت کیجئیے گا۔ کیونکہ جب زندگی مذاق یکرنے کے موڈ میں آتی ہے نا تون آپ کی ذات میں بسنے والی چھوٹی سی د ا کو چند لمحوں کے اندر تل پٹ کر دیا کرتی ہے۔زندگی شاید ایک پھول ہے جس کی  خوشبو آپ کے اپنے ، آپ کے پیارےہیں، شاید ایک دھوپ جس کی چھائوں آپکے دوست۔۔۔ یا شاید سمندر کی وہ لہریں جو کبھی پورے زور سے اچھلتی نظر آتی ہیں اور کبھی بلکل خاموش، گم صم ، زندگی ایک عمارت ہے جس کی تیارےی میں بہت سے لوگ شامل ہوا کرتے ہیں۔ مگر کچھ خاص لوگ آپ کو بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ وہ لوگ جن کے بغیر آپ کی زندگی بلکل ادھوری اور نامکمل معلوم ہوتی ہے۔جن کے بغیر آپ جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔مگر پھر آپ پر وہ وقت بھی آتا ہے جب وہی لوگ آپ سے کوسوں دور ہو جاتے ہیں۔ سو آپ جب بچھڑنے کے اس تلخ تجربے سے گزرتے ہیں تو آپکی زندگی کی عمارت ختم تو نہیں ہوتی مگر ٹوٹ پھوٹ ضرور جاتی ہے۔بعض اوقات آپ کے نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سے لوگ آپ کی زندگی میں داخل ہو کر زندگی کی ضرورت بن جاتے ہیں۔ یا شاید آپ جان بوجھ کر اپنی ضرورت بنا لیتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ آپکی ذات کا حصہ بن جاتے ہیں۔آپ کے دل میں سراسیت کر جاتے ہیں۔مگر پھر وہی لوگ آپ کے نہ چاہتے ہوئے واپس لوٹ جاتے

 

ہیں۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہی کہ آپ بلکل اکیلے ہیں؟ جی ہاں آپ بلکل تنہا ہیں۔ آپ کا کوئی نہیں۔صرف آپ ہی نہیں ۔ دنیا میں کوئی کسی کا نہیں۔ صرف آپ کے اعمال آپ کی ساتھ ہیں۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ مگر اس دنیا میںہر بشر واحد اپنی اپنی زندگی کا مالک ہے۔آپ کا کوئی ساتھی نہیں۔ کیونکہ جس کو آپ ساتھی گردانتے ہیں جب وہ عمر بھر ساتھ نہیں رہتا تو وہ کہاں کا ساتھی کہلایا؟ زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر۔ کسی نہ کسی لمحے وہ آپ سے ضرور جدا ہو گا۔اگر وہ آج آپ کے ساتھ ہے تو یقینا کل نہیں ہو گا۔سو اس کے بغیر جینے کی تیاری کر لیجئیے اور ذھنی طور پر تیار ہو جائییے۔ اور زندگی کی راہوں میں بنا اسکے رخت سفر باندھ لیجئیے۔ کیونکہ آنے والے کل سے کوئی واقف نہیں ۔ نہ میں ، نہ آپ۔۔۔۔۔۔۔