Issue# 204

1st Feb 2011

گل عبید الخرج سعودی عرب

 

مایوسی کفر ھے

 

 

آج کل لوگوں میں مایوسی بہت بڑھ گیے ھے۔لیکن جو لوگ زندہ ھے ان کو مایوس ھونے کا کویے حق نہیں ۔زندگی ھو تو امید کا دامن نہی چھوڑنا چاھیے۔مایوسی ناشکرے لوگوں کا کام ھے۔زندگی میں خواہشات محدود کرنے سے ھم بہت حد تک مایوسی سے بچ سکتے ھیں۔انسان بہت کچھ جاننے کے باوجود احساس کمتری میں رہنا پسند کرتا ھے۔حلانکہ ھم اشرف المخلوقات ھے ۔ھم کو اللہ نے بہت نوازا ھے۔ھم اگر اپنے اردگرد نظر دوڑاییں تو ھم کو لاتعداد نعمتیں نظر آینگی۔بشرتیکہ ھم غور کریں۔جیسے ایک بڑی سیاہ رات آتی ھے۔افق کے کنارے سے روشنی پھوٹتی ھے۔دیکھتے ھی دیکھتے روشنی ھو جاتی ھے۔بغیر کسی خرچ کے ھم روشنی استعمال کرتے ھیں۔ھاتھ پاوں کو استعمال کر کے سب کام کرتے ھیں پانی کو دیکھیں یہ ایک ایسی چیزھے جو ھم کو بالکل فری ملتی ھی ۔بادل آتے ھیں بارش برستی ھے ھر کوئی اس سے فایدہ اٹھاتا ھے۔ ھاتھ پاوں اللہ نے دیے ھیں لیکن پھر بھی مایوس ھیں کیوں؟یہ شیطان ھی ھے جو آدمی کو مایوسی پر ورغلاتا ھے۔اگر آدمی کو اپنے  آنے والے کل پر بھروسہ ھو کہ یہ اپنے جلو میں اپنی جھولی میں بہت ساری خوشیاں لے کر آۓ گی۔تو وہ کل بھی مایوس نہیں کرتی لیکن اگر کل ھی سے بندہ خوفزدہ ھو جاے۔تو آدمی کی جھولی میں وہ کچھ نہیں پڑتا جو کچھ پڑنا چاھیے۔خواھشات کو پالنا ضرور چاھیے لیکن اس کو اپنے اوپر حاوی نہیں کرنا چاھیے۔پاکستان آج کل جس دور سے گزر رھا ھے مشکل ضرور ھے لیکن اگر ھم اپنے آنے والے کل کے خوش آیند مستقبل کا سوچیں تو اللہ ھم کو مایوس نہیں کریگا مسائل بھی زندوں کو ھی پیش آتے ھیں۔مصیبتیں بھی زندہ قوموں پر

 

آتی ھیں لیکن با ھمت قومیں ان مصیبتوں کا دٹ کر مقابلہ کرتی ھیں جس طرح سمندر کی چھوٹی لہریں مقابلہ کرتی ھیں جس طرح چیوینٹی اپنے نازک وجود پر اپنی بھاری خرراک اٹھاے پھرتی ھے۔ھم میں ایک عادت ھے کہ ھم اپنے ماحول پر زیادا غور کرتے ھیں اپنے اندر کی خرابیوں کو نہیں دیکھتے۔اگر انسان پہلے اپنے آپ کو ھی ٹھیک کر لے تو ماحول خود ھی ٹھیک ھو جاییگا۔ھم کو پہلے خود پر سے مایوسی کی چادر ھٹانا چاھیے۔یہ جو سارے ظلم ھیں یہ آدمی نے ھی آدمی پر کیے ھیں۔آدمی کو زندگی میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں تلاش کرنی چاھیے اچھے کی امید رکھنا چاھیے۔پاکستان بھی اللہ کا ایک تحفہ ھی ھے اس کی قدر کرنی چاھیے ۔ناشکری اور ناامیدی سی اللہ فوموں پر عزاب نازل کرتا ھے۔ ھم میں سے ھر ایک کو انفرادی طور پر اپنی اصلاح کرنی چاھیے اور وطن عزیز کی ترقی کے لیے کوشاں رھنا چاھیے پھیر دیکھیے گا پاکستان کیسے ترقی کرتا ھے۔
 

پاکستان زندہ باد