Issue# 204

1st Feb 2011

 کمیونٹی کی خبریں

سید ریاض بخاری سے اُن کے برادرِ نسبتی کے انتقالِ پُرملال پر اظہارِ تعزیت

Email: khalil_mussarat@hotmail.com

 رپورٹ: سید مسرت خلیل..................جدہ

جدہ میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر اور معروف سماجی شخصیت سید ریاض بخاری کے برادرِ نسبتی سید توقیر عباس گزشتہ دنوں کوئٹہ میں انتقال کر گئے (اناللہ و اناالیہ راجعون) ۔ اُن کی تدفین اُن کے آبائی گاؤں کوٹلی امیر علی ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات اور مختلف الخیال تنظیموں نے سید ریاض بخاری سے اظہارِ افسوس اور تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دُعا کی ۔ قارئین سے سید توقیر عباس کی مغفرت کی دُعا کی اپیل کی جاتی ہے۔