Issue# 205

15th Feb 2011

 

غزل

شاعر: سید خواجہ نہال الدین ۔ الریاض سعودی عرب  
 

 محبت کرنے والے کم کم ملینگے
تمہیں بس نام کے ہمدم ملینگے

زندگی یونہی کرتی ہے سفر اپنا
کبھی خوشیاں کبھی غم ملینگے

جیتے جاگتے انساں بھی اکثر
مصلحتاً پتّھر کے صنم ملینگے

وقت گر ساتھ نہ ہو تمہارے
دشمن کیا دوست برھم ملینگے

محبت رخصت ہو درمیاں سے
پھر گھر گھر یونہی ماتم ملینگے

بھول جاؤگے سارے علم وہنر
کبھی ایسے بھی پیچ و خم ملینگے

نہال ملاقات اس فکر میں گزری
نہ جانے پھر کب ہم ملینگے