نعت رسول

شاعر: محسن علوی جدہ سعودی عرب  
 
نور خدا سے ایسے مزین حضور ہیں
سیرت کے سارے روپ فقط نور نور ہیں

واحد وہ  انتخاب ہیں سارے جہان میں
ہر امتی کی جان ہیں ، دل کا سرور ہیں

ان کے لئے تو ایک سے ہیں امتی تمام
ہم کو یہ دیکھنا ہے کہ کیوں ان  سے دور ہیں

ڈوبے جو ان  کے عشق میں اس پر کھلے یہ راز
ذکر رسول پاک  میں کیا کیا سرور ہیں

محسن فقط انہی  پہ درود و سلام ہے
وہ  صاحبِ جمال ہیں نور شعور ہیں