Issue# 205

15th Feb 2011

کمیونٹی کی خبریں 

 

 عاشق حسین نے اپنے رفقاء کے ہمراہ محمد اصغر قریشی کے برادرم کی وفات پر قریشی ہاوس جا کر تعزیت کی

Email: sjmughal@hotmail.com

 رپورٹ: سعید جاوید مغل....................، الریاض

(ریاض )پاکستان مسلم لیگ (نون) ریاض ریجن کے مرکزی صدر چوھدری عاشق حسین نے اپنے رفقاء کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے کوڈینیٹراور او پی ایف کی مجلس عاملہ کے رکن محمد اصغر قریشی کے برادرم محمداختر قریشی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ قریشی ہاوس گئے اور مرحوم کیلئے دعائے خیر کی۔محمد اصغر قریشی سے تعزیت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (نون) ریاض ریجن کے عہدہ داران سینئر نائب صدر رانا خادم حسین،نائب صدر چوھدری عبدالخالق، سیکریٹری جنرل محمد اصغر چشتی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجینئر خالد اکرم رانا، سیکریٹری انفارمیشن راشد محمود بٹ، سیکریٹری فنانس چوھدری مبین احمد، چیف کورڈینیٹر عبدالمجید چوھدری، ایڈوائزر ڈاکٹر محمود باجوہ، سینئر ایکزیکیوٹو ممبر محمد عابد مغل، امریکہ سے ریاض آئے ہوئے رانا عبد المجید(نیویارک) اورکارکنان پاکستان مسلم لیگ (نون) ریاض ریجن شامل تھے۔مرحوم کیلئے اجتماعی دعاکی گئی کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں عالیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔محمد اصغر قریشی نے فرداً فرداً تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔