Welcome to ContactPakistan.com
 


sheenjeem@gmail.com
شگوفے
ترتیب: شین جیم

یارب مرے نصیب میں اکلِ حلال ہو
کھانے کو قورمہ ہو، کھلانے کو دال ہو

لے کر برات کون سُپر ھائی وے پہ جائے
ایسی بھی کیا خوشی کہ سڑک پر وصال ہو

جلدی میں منہ سے لفظ جمالو نکل گیا
کہنا یہ چاہتا تھا کہ تم مہ جمال ہو

عورت کو چاہیے کہ عدالت کا رخ کرے
جب آدمی کو صرف خدا کا خیال ہو

اِک بار ہم بھی راہنما بن کے دیکھ لیں
پھر اُس کے بعد قوم کا جو کچھ بھی حال ہو
۔۔۔ دلاور فگار
ؔ


*
کبھی جو امتحاں گاہیں تھیں اب وہ سیر گاہیں ہیں
عزیزانِ گرامی کو خدا جانے ہوا کیا ہے
انہیں اصرار ہے کہ امتحان میں ناظمِ اعلیٰ
ہر اک لڑکے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
۔۔۔ اسد
ؔ جعفری


*
جب میری کار کی زد میں آکر جنگل میں اِک بھینس مری
اور پولس نے آکر یہ پوچھا کہ ذمّہ داری کس کی تھی
تو قبل اس کے کہ میں کچھ کہتا، بھینس کا مالک بول اٹھا
’’ کُج شہر دے لوک وی ظالم سَن، کچھ مَج نوں مرن دا شونک وی سی‘‘
۔۔۔ عنایت علی خاں


*
کہا اک مولوی نے دیکھ کر جوتا مرا آگے
اگر ہو سامنے جوتا تو پھر سجدہ نہیں ہوتا
کہا ہم نے بجا ہے آپ کا ارشاد یہ لیکن
اگر پیچھے رکھیں جوتا تو پھر جوتا نہیں ہوتا
۔۔۔ نیازؔ سواتی

 


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice