Welcome to ContactPakistan.com
 

سردار شیراز افضل کی ریاض آمد پر ان کے اعزاز میں عشائیہ
رپورٹ: سعید جاوید مغل، .........الریاض

پاکستان پیپلز پارٹی حویلیاں کے صدرسردار شیراز افضل عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے احباب سے ملاقات کیلئے ریاض تشریف لائے تو ان کے احباب نے ان کے اعزاز میں ایک پر لطف عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سے پاکستانیوں کی طرف سے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو ان کی صحتیابی پر مبارک باد دینے آیا ہوں۔ تمام پاکستانی ان کی صحت اور مکمل تندرستی کیلئے دعاگو ہیں۔ اپنے احباب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اس اعزاز پرآپ سب بزرگوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا اور میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے میں آپ کاشکریہ ادا کر سکوں، آپ سارے احباب میرے والد سردارشیر افضل کے دوست ہیں اسلئے میںآپ سب کو اپنا بزرگ کہوں گا۔ اپنی پارٹی کیلئے جو خدمات میرے والد نے انجام دی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان خدمات کا ثمر ہے جو مجھے کامیابیوں کی شکل میں نصیب ہوا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے قائدذولفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ پاکستان میں طبقاتی نظام ہے، غریب پہلے سے بھی زیادہ غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور امیر پہلے سے بھی زیادہ تر امیر ہو تا جا رہا ہے۔ جب ذولفقار علی بھٹو نے کسان کو کھیتوں میں دیکھا اور مزدور کو سڑک پر دیکھا تو انہوں نے یہ سمجھا کہ یہ انسانیت کی تذلیل ہے۔ یہی وہ ناانصافی تھی جس کو دیکھ کر وہ میدان عمل میں آئے اور وہ ایک انقلاب لے کر آئے انہوں نے غریب کو شعور دیا، ان کو زبان دی اور ان کو فرش سے عرش پر بیٹھا دیا۔میرے والد نے میری رہنمائی کرتے ہو ئے مجھے عملی سیاست میں داخل کردیا اور میں نے یونین کے لیول پر کام کیا، میں اپنی پارٹی کا پریس سیکریٹری منتخب ہوا اور میں اس طرح آگے بڑھا اور دو مرتبہ یونین کا کونسلر منتخب ہوا۔ آج مجھے میرے دوستوں نے پاکستان پیپلز پارٹی حویلیاں کے صدر کی ذمہ داریاں مجھے سونپ رکھی ہیں۔ میری کوشش ہے کہ میں اپنی ان ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کرسکوں۔ میں دوبارہ آپ سب احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ میرے لئے تشریف لائے اور مجھے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کیا۔اس عشائیہ میں اپنے مہمان کو خوش آمدید کہنے والوں میں سردار محمد نصیر، ملک ظفر، ملک نوبہار، بنیامین، چوھدری فرمان سلیم، تازمین خان، فیاض خان، محمد ریاض راٹھور، راجہ معظم، سرادر عبدالرازاقم سردار شیر افضل اور ملک فقیر محمد اعوان تھے


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice