Welcome to ContactPakistan.com
 


عنبرین فیض احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الریاض
جب کسی بھی شخص کو خوبصورت، جازبِ نظر اور اسمارٹ نظر آنے کی خواہش ہوتی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ پر خصوصی توجہ دے ۔ اپنے سونے ، اُٹھنے اور خاص طور پر کھانے پینے ، جِلد کی صفائی ، ورزش جیسے معمولات پر غور کرئے۔ سب سے پہلی بات یہ ہوتی ہے کہ اپنی صحت پر توجہ دے یعنی صحت کو ٹھیک رکھنے کی کوشش کرئے۔ جب صحت ٹھیک ہو گی تو چہرے پر خود بخود ہی شگفتگی اور تازگی نظر آئے گی۔چونکہ چہرہ جسمانی صحت کا آئینہ دار ہوتا ہے جس سے دوسروں کی خوشی و غم کی کیفیت کابآسانی اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔دراصل جب کوئی زہنی تناؤیا دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اسکی وجہ سے صحت پر بھی بہت بُرا اثر پڑتا ہے ۔ لہٰذا اپنے کھانے پینے اور ورزش پر خاص دھیان دیں۔ کھانے پینے کے حوالے سے موسمی پھلوں اور سبزیوں کولازماََ اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ جو انسان کا خالق و مالک ہے اس نے انسان کی جسمانی ضروریات کے پیشِ نظر اپنی حکمت سے بدلتے موسموں کے اعتبار سے جو جو پھل اور سبزیاں پیدا کی ہیں انکا نعملبدل کوئی دوسری چیز ہو ہی نہیں سکتی۔لہٰذا کوشش کریں کہ موسمی پھل اور سبزیوں کو ہر صورت اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اگر آپ اپنے آپکو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو۔سردیوں میں چونکہ نزلہ زُکام کی تکلیف زیادہ رہتی ہے جس کے توڑ کیلئے اللہ تعالیٰ نے مالٹے امرود اور نارنگی کی صورت میں اسی موسم میں ہمیں زائقہ دار پھل فراہم کئے ہیں جن میں وافر مقدار میں وٹامن ’’سی‘‘ موجود ہوتی ہے ۔ یاد رہے کہ انکے استعمال سے ہم خود کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ جب خوبصورتی کی بات کی جائے تو وہاں پر میں سمجھتی ہوں وٹامن’’سی‘‘ ذکر نہایت ضروری ہے ۔ چونکہ وٹامن "سی" جہاں ہمیں دوسری بہت ساری بیماریوں کے مقابلے کیلئے قوتِ مدفعت فراہم کرتی ہے وہاں اسکے استعمال سے جلد میں چمک بھی پیدا ہوتی ہے جسکی بدولت آپ دیکھنے میں خوبصورت اور کم عمر نظر آتے ہیں۔مزید برآں یہ وٹامن آپ کی پوری جلد کو نرم و ملائم بھی رکھتا ہے۔اسکی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہمیں سورج کی شعاؤں "یو وی بی" کی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔جس سے ہم بہت ساری جلدی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔مثال کے طور پر سورج کی شعاعوں سے جِلد کا جلنا ، جھریاں پڑنااسکے علاوہ داغ دھبے پڑنا بھی اس میں شامل ہے۔ یہ تو ہوئیں عام شکایات جو عام طور پر عورتوں کو جلد کے حوالے سے ہوتی ہیں۔
ہم ایسی کریم یا ادویات کا استعمال بھی کر سکتے ہیں جن کے اندر وٹامن ’’سی‘‘ کی مقدار زیادہ ہو۔ جس میں ’’اسکوربک ایسڈ ‘‘ عام طور پر استعمال کی جاتی ہے ۔ اسکے علاوہ بھی بہت ساری دوائیں ایسی ہوتی ہیں جن میں وٹامن سی بہت وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے ۔ اور جو سب سے اچھی بات ہے وہ یہ کہ اس وٹامن کو حساس جلد والے بھی بغیر کسی جھجک کے استعمال کر سکتے ہیں -مذید برآں وٹامن’’سی‘‘ کا استعمال ہمیں نزلہ زُکام جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ 
آجکل ایسی میک اپ کی اشیاء بھی موجود ہیں جن میں وٹامن ’’سی‘‘ پائی جاتی ہے۔ جو خاص طور پر جلد کی حفاظت کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ لیکن یہاں پر ان کریموں کے حوالے سے ایک بات یاد رکھنا انتہائی ضروری ہے اور وہ یہ کہ ہر کریم کو جس میں وٹامن سی کی موجودگی کا لکھا ہو بغیر سوچے سمجھے ہر گز استعمال نہیں کرنا چاہیے، خاص کر ایسی کریمیں جن کا رنگ ہلکا پیلا ہو یا بھوری رنگت اختیار کر چُکی ہووہ ہر گز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ ان کریموں کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ان کا رنگ تبدیل کیوں ہو جاتا ہے کیونکہ ان میں ہوا لگتی ہے ، اسکے علاوہ ایسی کریموں میں ’’کولیجن‘‘ نہیں پایا جاتا ۔ لہٰذا کریم خریدتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔اسکے علاوہ کوشش کریں کہ اپنے ضمیر کو صاف رکھیں۔ اپنے معمولات زندگی میں اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔پانچ وقت کی نماز ادا کریں۔ انشاء اللہ آپ دیکھیں گی کہ آپکی زندگی کہیں زیادہ پرُسکون اور آسان ہو جائے گی اور آپکے چہرے کی چمک دمک قابلِ دید ہوجائے گی


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice