Welcome to ContactPakistan.com
 

پاکستان پیرنٹس گروپ الخبر کی طرف سے قونصلر ویلفیئر سید حماد عابدکے اعزاز میں عشائیہ
رپورٹ: لیاقت انجم ۔ الخبر

پاکستانی سفارتخانہ میں نئے تعینات ہونے والے قونصلر ویلفیئر سید حماد عابد منطقہ شرقیہ کے دورے پر آئے تو پاکستان پیرنٹس گروپ (پی پی جی) کی طرف سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دمام الخبر کی پاکستانی کیمونٹی کے ممتاز اراکین نے شرکت کی۔سید حماد سکبدوش ہو کر جانے والے قونصلر سید ظہور گیلانی کی جگہ آئے ہیں۔ سید حماد پاک فوج اور پولیس میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں ا ور یہاں تعیناتی سے پہلے ایس ایس پی پشاور سٹی تھے۔ پروگرام کے شروع میں انجم ڈار نے ابتدائی کلمات کہے اور تلاوت کلا م کی سعادت مولوی وحید اسلم نے حاصل کی۔ نوجوان اور پر اعتماد نظر آنے والے سید حماد نے کیمونٹی مسائل کے حل کے لئے سفارتخانے کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انھوں نے کیمونٹی معززین سے مسائل کی نشاندہی اور تعاون کی بھی درخواست کی۔
پی پی جی کے صدر چوہدری سلیم طاہر نے سید حماد کی تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیااور کیمونٹی مسائل کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے کسی بھی قدم کے لئے پی پی جی کی طرف سے بھر پور مدد کا وعدہ کیا۔ پاکستان کیمونٹی کونسل کے صدر ساجد خان عباسی نے کہا کہ ایک محنتی آفیسر کی تعیناتی قابلِ تعریف قدم ہے۔ انھوں نے پی سی سی کی طرف سے سید حماد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب میں شا مل مقصود بیگ، ڈاکٹر عبدا لغفور، اعظم رندھاوا، سید مزمل حسین، جاوید انعام ،ذو ا لفقار شاہ ، حسین خان، بشیر بھٹی،محمود شاہ،اکرم صابری، دانش اکرم،محمد اقبال اور خلیل چوہدری کے نام قابلِ ذکر ہیں۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice