Welcome to ContactPakistan.com
 

اسماء پینٹینگ آرٹ کی جانب سے بچوں کیلئے تفریحی پروگرام کا انعقاد
شاہین جاوید۔۔۔ الریاض


اسماء پینٹینگ آرٹ کی جانب سے ریاض کے مقامی استراحہ میں بچوں کیلئے تفریحی پروگرام کا انعقاد اسماء طارق کی سرپرستی میں کیا گیا۔ اسماء طارق جو کہ ایک معروف پاکستانی مصورہ ہیں۔ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی اور حب والوطنی کی حامل شخصیت ہیں۔اور وقتاً فوقتاً ملک و قوم کی خدمت کے لئے سرگرم عمل رہتی ہیں۔اس تقریب کو بھی اسماء طارق نے ایک نیک مقصد کے تحت منعقد کیا۔ تقریب کا مقصد بچوں کو ان کے والدین کی ہمراہی میں تفریح کے لمحات مہیا کرنا تھا۔جبکہ تقریب کا بنیادی مقصد مختلف تفریحی سرگرمیوں کی بدولت حاصل ہونے والی رقم کا 50 فیصد ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے وقف کرنا تھا۔ ان سرگرمیوں میں اسماء پینٹینگ آرٹ کی جانب سے مصوری کے چند نمونے نمائش میں فروحت کرنے کے لئے رکھے گئے۔ علاوہ ازیں ایک کمرہ کو فیس پینٹنگ کے لئے وقف کیا گیا تھا۔ جس میں میمونہ اور صردہ نے بچوں کے معصوم چہروں کو مزید دلکش بنانے کے لئے بہترین نقش و نگار بنائے۔ اسی طرح فوٹوگرافی کے حوالے سے بھی ایک جگہ مخصوص کی گئی تھی جہاں پروفیشنل کیمرہ مین سلیمان اپنے فن کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کی من چاہی تصاویر بنا رہے تھے۔ ، مہندی کے ڈیزائن خواتین کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور بہت سی خواتین ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن بنوانے میں مصروف نظر آئیں، تقریب کا آغاز اسماء طارق اور شہزاد اختر نے خوبصورت انداز میں کیا۔ تقریب کا باقاعدہ قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ سے کیا گیا حس کی سعادت تابش نے حاصل کی۔ تقریب کا آغاز کھیل سے ہوا جس میں باپ اپنے بچوں کے ہمراہ کھیلے۔ اسی طرح بچوں کو اپنی والدہ کے ساتھ کھیل میں شرکت کا موقع دیا گیا۔
بعدازاں اسماء طارق کی جانب سے کونٹکٹ پاکستان کا تعارف پیش کیا گیا اور کونٹکٹ پاکستان کی جانب سے نورٹن اینٹی وائرس 2011کے انعامات دیئے گئے۔ مردوں کی مابین زور آزمائیش کا مقابلہ نہایت ہی پر لطف تھا۔جسے حاضرین محفل نے خوب انجوائے کیا۔جیتنے والے مرد خضرات کو ایی پاور کی جانب سے انعامات دیئے گئے۔ کوئز کا دور چلا اور تمام درست جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ لکی ڈرا میں اسماء طارق کی ایک پینٹینگ انعام میں دی گئی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگوں میں قرآن بھی تقسیم کئے گئے اور لائف سٹائل بیوٹی پارلر کی جانب سے گفٹ پیش کئے گئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان الریاض کے ہیڈ آف چانسری صفدر حیات تھے۔
پروگرام کے اختتام پر اسماء طارق نے تمام
خاضرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔اسماء طارق کی ٹیم میں وقار ، شہزاد اختر ، ہمبل ، عاطف ، سلمان ، ارسلان ، امبرین ، عائشہ ، فوزیہ اور شہزاد شامل ہیں۔ جبکہ تابش اور مومنہ نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔ دانش علی اختر نے اپنے منفرد انداز میں اس تقریب میں سٹیج کی رونق کو اور بڑھا دیا۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice