Welcome to ContactPakistan.com
 

پاکستان سے آئے ہوئے مہمان شعراء کے اعزاز میں مجلس محصورین پاکستان  کا استقبالیہ
سید مسرت خلیل
ہمیں مسئلہ کے حل کے لئے مربوط طریقہ سے کا کرنا ہوگا، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، مسئلہ محصورین کو فراموش کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔سجاد بابر
 
مجلس محصورین پاکستان نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان شعراء کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ معروف شاعر سرشار صدیقی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٗلہ محصورین ہماری قومی زندگی میں ایک ناسور کی طرح ہے۔ جسے حل ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی متعددتصانیف ا س مسئلے سے ہی منسوب ہے ۔امید ہے کہ دوسرے شعراء و ادیب بھی اس مسئلہ کو اجاگرکریں گے ۔انھوں نے سحر انصاری کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ پاکستان میں اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ٹی وی چینل ہونا چاہیے۔اس کے لئے وہ اپنا وقت اور کاوشیں وقف کرنے کو تیار ہیں۔ سحر انصاری نے محصورین کا مسئلہ حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔انھوں نے میڈیا پر کام کرنے کی ضرورت پرزور دیااور ٹی وی چینل کے قیام کی تجویز دی تاکہ اس مسئلے کو عوام الناس اور سرکارکی فوری توجہ حاصل ہو کہ ڈھائی لاکھ محب وطن 40سال بعد بھی پاکستانیت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔
عزیز جبران انصاری نے کہاکہ جب تک حکمراں سیاسی مصلحتوں کے مقابلے پر قومی مصلحتوں کو ترجیح نہیں دینگے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ڈاکٹر پیر زادہ قاسم نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کے حل کے لئے مربوط طریقہ سے کا کرنا ہوگا۔ اجمل سراج نے کہا کہ ہم مسئلہ کے حل کے لئے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیامیں مذاکرات کروانے کی کوشیش کریں گے۔سلیم کوثر نے کہا کہ محصورین پر ظلم کے خاتمے اور انکی وطن کی آزاد فضاؤں میں واپسی کے لئے وہ اپنی تمام توانائی صرف کریں گے۔سجاد بابر نے کہا کہ وہ پشاور میں ادبی سندیکیٹ کے ماہانہ اجلاس میں اس مسئلہ پر مذاکرہ کاآغاز کریں گے تاکہ وہاں کے ادباء و شعراء بھی مسئلہ محصورین اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو فراموش کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔افضال صدیقی نے بھی اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی سعی کا وعدہ کیا۔
کنونئرانجینئر سید احسان الحق نے تمام مہمانوں اور شعراء کا مسئلہ محصورین کے لئے قیمتی وقت نکالنے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ پاکستان میں اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کی تجویز بہت اچھی ہے۔امید ہے آپ لوگوں کی کاوشوں سے یہ مسئلہ مقتدرہ کے ایجنڈے میںآجائے۔ انھوں نے پی آر سی کی تجاویز بھی شعراء کودیں ۔جسے 1998میں مقتدرہ کوارسال کیا گیا تھا. لیکن حکومت پر جوں تک نہیں رینگی۔انھوں نے ا دارہ نوائے وقت ،آئی ڈی بی، رابطء عالم اسلامی، OBAT, MWO، ڈاکٹر نصیف، مجید نظامی، جمیل الدین عالی اورفرانسس لمنڈکو سلام پیش کیا جنہوں نے مسلسل مسئلہ محصورین کو اجاگر کرنے کی کوشیش کی۔ تقریب کی نظامت حامد اسلام کی۔ تلاوت سید شہاب الدین اورنعت رسول مقبولﷺ شیر افضل نے پیش کی۔ مہمانوں میں اردو مرکز کے صدر اطہر عباسی۔ نوشاد عثمان۔ فرید حسن۔ قمر واثی، خرم عباسی، سید محسن علوی، زمرد سیفی، گل انور، جمیل راٹھور، سید مہتاب احمد اور انجینئر معز الدین شامل تھے۔اخیر میں مہمانوں کو مجلہ حصار اور لورین مرزا کی تصنیف اور پی آرسی تجاویز کی کاپی پیش کی گئی۔
 


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice