نعت رسول
ﷺ
شاعر: محسن علوی جدہ سعودی عرب
میرے
دل سے حضور
ﷺ
کا رشتہ
تیرگی میں
ہے نور کا رشتہ
ہم بھی کتنے
سکوں میں رہتے ہیں
ہے یہ کتنے
سرور کا رشتہ
کتنا اچھا
مرے حضور
ﷺ
کا نام
کتنا اچھا
حضور
ﷺ
کا رشتہ
منسلک ذکرِ
مصطفی
ﷺ
سے ہے
ہر نبی کے
ظہور کا رشتہ
کیسی نسبت
ہے یہ رؤف
ﷺ
و رحیم
ﷺ
نور سے جیسے نور کا رشتہ
نغمہ نعت
گنگنانا ہے
نغمگی سے
طیور کا رشتہ
ہے درود و
سلام کا لکھنا
رب سے بین
السطور کا رشتہ
جس کے دل
میں طلب ہے کوثر کی
تو ہے جامِ
طہور کا رشتہ
ہے مدینہ
بسا نگاہوں میں
یہ بھی اک
رنگ و نور کا رشتہ
نعت گوئی
بھی ہم کلامی ہے
نور اور
جبلِ طور کا رشتہ
فکرِ قرآں
نے کردیا محسن
ان
ﷺ
کی نسبت شعور کا رشتہ