Welcome to ContactPakistan.com
 


کیلئے کی بدولت لمبی اور صحت مند عمر پائیے
عنبرین فیض احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الریاض


کہتے ہیں کہ کیلا بہت ہی سستا پھل ہے جس کو بطور سبزی کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جو کچا ہوتا ہے۔ یعنی ہم اس پھل کو دونوں صورتوں میں اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ آج کل کے اس مہنگائی کے دور میں ایک غریب انسان کے لئے پھل کھانا آسان نہیں ہے بلکہ نا ممکن ہے۔ کیونکہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ لیکن کیلے کی قیمت دیگر پھلوں سے کیونکہ قدرے کم ہوتی ہے اسلئے ایک غریب آدمی کی رسائی اس تک عام ہے۔کیونکہ کیلا زرخیز مٹی کی پیداوار ہوتی ہے اس لئے جس ملک کی مٹی زرخیز ہوتی ہے وہاں یہ کثرت سے پایا جاتا ہیں ۔ کیلے کے بہت سے فائدے ہیں جن کا علم ایک عام آدمی کو نہیں ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ہم میں سے اکثر لوگوں کو کیلے کے فوائد کا علم ہی نہیں ہے۔ آج میں آپکو کیلے کی افادیت سے روشناس کروانا چاہوں گی۔ کیلئے میں   تین قسم کی شکر پائی جاتی ہے۔

Fructose اور Sucrose، Glucose

اور جب یہ تینوں قسم کے شکر اسکے ریشوں کیساتھ ملتے ہیں تو جسم کو توانائی بخشتے ہیں۔اگرچہ کیلا ایک بہت ہی معمولی اور سستا پھل ہے لیکن اسکے فوائد بہت ہیں۔ یہ بیمار اور ناتواں لوگوں کیلئے توانائی بخش ہے۔ اور جسمانی طور پر مضبوط اور طاقت ور بناتا ہے۔ اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنی غذا میں اس کو ضرور شامل کریں اور اس کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں۔ اسکے علاوہ اس کے اندر بے شمار معدنیات بھی پائی جاتی ہیں۔ جو ہمیں ان بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر۔


* افسردگی:
جدید تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ افسردگی کی حالت میں اگر کیلئے کا استعمال کیا جائے تو طبیعت کافی بہتر ہو جاتی ہے۔ وہ اس لئے کہ   کیلے میں خاص قسم کے لحمیات پائے جاتے ہیں
جو  

‘Tryptophan’

کہلاتے ہیں جس کی مدد سے ہمارے جسم کے ریشے ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔اور ہمارا موڈ اچھا ہو جاتا ہے اور ہم بہتر محسوس کرتے ہیں۔


*
P. M. S.:
جب ہمارا موڈ خراب ہوتا ہے اور ہم ڈپریشن میں آ جاتے ہیں۔ اور اس ڈپریش کو دور کرنے کیلئے ہمیں مجبوراََ دوائیوں کا سہارا لیناپڑتا ہے۔دوائیوں کے بجائے اگر ہم
۱یک عدد کیلا استعمال کرئے تو ہمارا موڈ کافی بہتر ہو سکتا ہے۔کیونکہ اس میں وٹامن B6 ہوتا ہے جو جسم میں شکر کی سطح کو نارمل بناتا ہے۔جسکی وجہ سے ہمارا موڈ اچھا ہو جاتا ہے۔


* خون کی کمی
کیلے میں فولاد کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اسلئے اسکے استعمال سے خون کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ جن لوگوں کو خون کی کمی کا سامنا ہو اُنھیں کیلا لازماََ استعمال کرنا چاہیے۔


* بُلند فشارِ خون:
اس عجیب و غریب پھل میں معدنیات کی مقدار بہت وافر ہوتی ہے۔ اگرچہ نمکیات کی مقدار کافی ہوتی ہے جو دل کی دھڑکنوں کو ٹھیک کرتی ہے۔ جو لوگوں کو بلند فشارِ خون اور دماغ کی شریانوں کو پھٹنے سے بچاتا ہے۔


* دماغی قوت:
جس پھل میں اللہ نے اتنی خوبیاں پیدا کی ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کے استعمال سے دل و دماغ میں قوت پیدا نہ ہو۔چونکہ اس پھل میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لئے بچوں کو کیلے کا استعمال ضرور کرانا چاہیے۔


* قبض:
کیونکہ کیلے میں ریشے کی مقدار کافی پائی جاتی ہے اس لئے اگر کیلوں کے استعمال کو جاری رکھا جاے تو کوئی وجہ نہیں کہ قبض کشا دوائی کا استعمال کریں۔


* سینے کی جلن:
کیلے میں قدرتی طور پر سینے کی جلن دور کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اگر سینے میں جلن محسوس ہو تو کیلے کا استعمال کریں۔یقیناًآپ کو افاقہ ہو گا۔


* مچھروں کے کاٹنے کا علاج:
مچھروں کے کاٹنے کی جگہ پر اگر جسم کے اس حصہ پر ہلکا سا کیلے کا لیپ کر دیا جائے تو اس جگہ پر سوجن اور کُجلی نہیں ہوتی۔


* شدید گھبراہٹ میں کیلے کا استعمال:
اگر کسی کی گھبراہت کی بیماری ہو تو تو کیلے کے استعمال سے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ اس کے اندر وٹامن ''بی'' موجود ہوتا ہے جو گھبراہٹ یا اعصابی کمزوری کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔


* نظام ہضم اور آنتوں کی تکالیف:
یہ ایک ایسا پھل ہے جسے ہم انتوں کی تکالیف میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ انتہائی زود ہضم ہے اور اسکے کھانے سے معدے پر کسی قسم کا بوجھ نہیں پڑتا ۔ اسکے نرم و ملائم ریشے پیٹ کے تیزابیت کو دور کرتے ہیں۔جبکہ بعض ممالک میں اس کو
''ٹھنڈا پھل'' کہا جاتا ہے۔ حاملہ خواتین اسے با کثرت استعمال کرتی ہیں تا کہ اُن کا بچہ ٹھنڈے مزاج کا ہو۔
مزید برآں یہ پھل جسمانی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے ۔ دل و دماغ کو تازگی بخشتا ہے اورتوانائی پیدا کرتا ہے۔


Learn CPR

Register in our Virtual Blood Bank (Only KSA)

Click to send your Classified ads

KSA Newsletter Archives - Read all about our community in KSA
Be United - Join the Community
©Copyright notice